WhatsApp Dosti Books Now!
Abhi Kuchh Dair Baqi Hay -...
  • New

Abhi Kuchh Dair Baqi Hay - ابھی کچھ دیر باقی ہے

Price Rs550.00
Availability: 20 In Stock

اگر آپ اردو ادب پڑھتے ہیں اور اخلاق احمد کے نام سے واقف نہیں تو جناب، ہمیں یہ کتاب آپ کو فروخت کرنا بھی نہیں۔ بلکہ حیرت ہے کہ آپ اگر افسانہ پڑھنے والے ہیں اور آپ انہیں پڑھنے سے تاحال محروم ہیں؟ اتنا کہنا ہی کافی ہے کہ شکیل عادل زادہ ان کی تعریف کرتے ہیں۔ پڑھیں، پڑھیں، پڑھیں!

Janay Pehchanay - جانے پہچانے
  • New

Janay Pehchanay - جانے پہچانے

Price Rs700.00
Availability: 20 In Stock

اگر آپ اردو ادب پڑھتے ہیں اور اخلاق احمد کے نام سے واقف نہیں تو جناب، ہمیں یہ کتاب آپ کو فروخت کرنا بھی نہیں۔ بلکہ حیرت ہے کہ آپ اگر افسانہ پڑھنے والے ہیں اور آپ انہیں پڑھنے سے تاحال محروم ہیں؟ اتنا کہنا ہی کافی ہے کہ شکیل عادل زادہ ان کی تعریف کرتے ہیں۔ پڑھیں، پڑھیں، پڑھیں!

Manaat - مناط
  • New

Manaat - مناط

Price Rs700.00
Availability: 10 In Stock

یہ اردو زبان کی ابھرتی ہوئی خاتون افسانہ نگار، مطربہ شیخ کا پہلا افسانوی مجموعہ ہے۔ وہ بہت دیر سے لکھتی لکھاتی چلی آ رہی ہیں مگر ان کی تحاریر پہلی مرتبہ کتاب کی شکل میں آپ کے پاس پہنچ رہی ہیں۔ پڑھیے کہ اک خاتون جدید افسانے میں کیسا شاندار اضآفہ کررہی ہیں۔ یہ بہت عمدہ کتاب ہے جناب۔

Payas Aur Aflas Ka Sehra -...
  • New

Payas Aur Aflas Ka Sehra - پیاس اور افلاس کا صحرا

Price Rs750.00
Availability: 1 In Stock

سعید خاور آپ کو سندھ اور صحرائے تھر کے سفر پر اپنے ساتھ لیے چلتے ہیں۔ ان کی اس کتاب میں سندھ جیسے قدیم تہذیبی خطے کا رومانوی تعارف تو ہے ہی، وہاں کے اعصاب شکن معاملات و مسائل کا بھی بہت بےباک تذکرہ ہے۔ آپ کو اس موضوع پر شاید اس سے بہتر کتاب مل ہی نہیں سکتی۔ پڑھیے جناب، پڑھیے۔

Mera Mutalia - میرا مطالعہ
  • New

Mera Mutalia - میرا مطالعہ

Price Rs800.00
Availability: 5 In Stock

عرفان احمد نے کیا ہی شاندار کتاب مرتب کی ہے، آنسٹلی! اس کتاب میں آپ کو پاکستان کے جانے پہنچانے لوگوں کی مطالعہ کی عادات کا تعارف ملتا ہے: ڈاکٹر اسلم فرخی، زاہدہ حنا، ڈاکٹر مبارک علی، مولانا زاہد الراشدی اور دیگر کئی۔ یہ بہت دلچسپ اور خیال کو تر کرنے والی کتاب ہے۔ آپ کو لازما پڑھنا چاہیے۔

Gumshuda Kalmat - گمشدہ کلمات
  • New

Gumshuda Kalmat - گمشدہ کلمات

Price Rs450.00
Availability: 5 In Stock

وزیرآغا، مرزا حامد بیگ کو "پیدائشی کہانی کار" کہا کرتے تھے اور وہ غلط نہیں کہتے تھے۔ علامتی، حقیقی اور واقعاتی بیان شاید ہی کسی اور جدید افسانہ نگار نے ایسا بنایا ہو جیسا انہوں نے تخلیق کیا۔ ان کی تمام کتب اپنے مزاج کے پڑھنے والوں کے لیے یادگار تحفہ ہیں۔ آپ بھی پڑھیے جناب۔

Jaanki Bai Ki Arzi - جانکی...
  • New

Jaanki Bai Ki Arzi - جانکی بائی کی عرضی

Price Rs450.00
Availability: 5 In Stock

ہمیں کہنے دیجیے کہ مرزا حامد بیگ صاحب کے افسانوں کو پاکستان میں ان کا اصل مقام ملنا چاہیے؛ کیوں؟ یہ کتاب اس کی دلیل ہے۔ ان کے باقی افسانوں، کہانیوں اور ناولز کی طرح، یہ کتاب بھی اپنی طرز کی منفرد کتاب ہے۔ انہیں پڑھا کیجیے۔ وہ بہت شاندار لکھتے ہیں۔ بہت۔

Taar Par Chalnay Wali - تار...
  • New

Taar Par Chalnay Wali - تار پر چلنے والی

Price Rs400.00
Availability: 5 In Stock

مرزا حامد بیگ صاحب کے بارہ افسانے اور ایک ناولٹ ہے اس کتاب میں اور وہی ان کا بیان بھی: حقیقت، علامتی اور پھر واقعاتی کہ جس کی وجہ سے وہ جانے جاتے ہیں۔ ان کی باقی کتابوں کی طرح یہ بھی آپ کے پڑھنے والی کتاب ہے۔ وہ اپنے فن کے شہسواروں میں سے ایک ہے۔ پڑھیں گے تو جانیں گے جناب۔

Gunah Ki Mazdoori - گناہ کی...
  • New

Gunah Ki Mazdoori - گناہ کی مزدوری

Price Rs500.00
Availability: 5 In Stock

یہ مرزا حامد بیگ صاحب کے افسانوں کی کتاب ہے اور اس کے شروع میں ان کے فن اور بیان پر شاندار تنقید اور تجزیات بھی موجود ہیں۔ یہ ادب دوستوں کے لیے بہت مختصر مگر شاندار تحفہ ہے کہ وہ افسانے کے فن کے تکنیک کے حوالے سے بھی پڑھیں گے؛ افسانے تو اس کتاب میں موجود ہیں ہی۔ پڑھیں، پڑھتے رہیں۔

Anarkali - انارکلی
  • New

Anarkali - انارکلی

Price Rs500.00
Availability: 4 In Stock

گویا سچے واقعات پر مبنی یہ محبت، وچھوڑے اور پھر وصال کی تکون پر لکھا مختصر مگر بہت خوبصورت ناول ہے۔ تھوڑا علامتی ہے مگر شہریار مرزا کا کردار شاید آپ کو اپنی محبتی زندگی کی بھی یاد دلا دے گا۔ بس یہ کہ اسے قریبا 25 برس لگ گئے اپنی انارکلی تک پہنچنے میں۔ پڑھیں دوست۔ یاد رکھیں گے۔

Aakhir Jeena Bhi To Hay -...
  • New

Aakhir Jeena Bhi To Hay - آخر جینا بھی تو ہے

Price Rs450.00
Availability: 5 In Stock

بقول صفدر میر، یونس جاوید نے اپنی تحاریر میں معاشرے کے تضادات کے درست پس منظر کی نشان دہی کی ہے اور وہ عموما معاشرے میں موجود انہی تضادات کے پیدا کردہ المیوں پر قلم اٹھاتے ہیں۔ وہ ٹھیک کہتے ہیں۔ یونس جاوید کے افسانے پڑھنے والا ان کی مشاہدے کی حساسیت کا گواہ ہوتا ہے۔ آپ بھی بن جائیے۔

Aawazain - آوازیں
Add to cart
  • New

Aawazain - آوازیں

Price Rs450.00
Availability: Out of stock

احمد ندیم قاسمی نے یونس جاوید کے بارے میں کہا تھا کہ انہوں نے جدید افسانہ نویسی کا بھرم قائم رکھا ہے۔ ان کی یہ کتاب بھی ان کی تخلیقی گہرائی، مشاہدے اور روزمرہ کے عام کرداروں میں سے معاشرے کی ساخت بننے یا بگڑنے کا بیان ہے۔ وہ ہم سب کی کہانیاں لکھتے ہیں جو ہم سب کو پڑھنی چاہئیں؛ تو پڑھیے ناں جناب!

Rabba Sachya Rabb Qadeer -...
  • New

Rabba Sachya Rabb Qadeer - ربا سچیا رب قدیر

Price Rs500.00
Availability: 5 In Stock

یونس جاوید مختصر مگر بھرپور اور گہرے وار والا لکھتے ہیں۔ یہ ان کے افسانوں کی کتاب ہے جس میں لکھی گئی کہانیاں ان کے اور ہمارے معاشرے میں ہمارے اردگرد موجود تقریبا ہر طبقے کے کرداروں کے اعمال و احوال کا احاطہ کرتے ہوئے ان کی نفسیاتی پرتیں بھی "پھرولتی" ہیں۔ انہیں پڑھا کیجیے جناب۔

Almariyon Main Sajay Log -...
  • New

Almariyon Main Sajay Log - الماریوں میں سجے لوگ

Price Rs650.00
Availability: 5 In Stock

ڈاکٹر انور سدید پاکستان کے مشہور نقاد و صحافی رہے ہیں۔ انکی زندگی قلم و کتاب سے وابستہ رہی۔ یہ ادبی شخصیات کے شخصی خاکوں پر مبنی ان کی دوسری کتاب ہے۔ پڑھیں گے تو حمید اخبر، سجاد نقوی، شفقت تنویر مرزا کے علاوہ اور بہت سی ادبی شخصیات کے بارے میں جانیں گے۔ پڑھیں جناب۔

Saeed Soortain - سعید صورتیں
  • New

Saeed Soortain - سعید صورتیں

Price Rs450.00
Availability: 5 In Stock

ڈاکٹر انور سدید پاکستان کے مشہور نقاد و صحافی رہے ہیں۔ انکی زندگی قلم و کتاب سے وابستہ رہی۔ اس کتاب میں انہوں نے اپنی زندگی کے مشہور لوگوں کے شاندار خاکے تحریر کیے ہیں۔ آپ ان کی اس کلیکشن میں شان الحق حقی، طاہر لاہور، شریف کنجاہی کے علاوہ اور بہت سی ادبی شخصیات کے بارے میں جانیں گے۔ پڑھیں جناب۔

Raikht - ریخت
  • New

Raikht - ریخت

Price Rs500.00
Availability: 5 In Stock

طاہرہ اقبال کو لازمی پڑھا کیجیے۔ وہ اپنے افسانوں میں نچلے طبقے اور متوسط طبقے کے کرداروں کے معاملات پر بہت حساسیت سے بات کرتے ہوئے ان کی زندگیوں کو اپنے قاری کے سامنے پرت در پرت کھولتی چلی جاتی ہیں۔ یہ کتاب بھی انہی حوالہ جات کو ادب میں تخلیق کرتی ہے۔ شاندار اور پڑھنے والے افسانے ہیں، شاندار۔

Garan - گراں
  • New

Garan - گراں

Price Rs750.00
Availability: 5 In Stock

یہ طاہرہ اقبال کے طویل افسانوں پر مشتمل کتاب ہے۔ ان طویل افسانوں کو ہم ناولٹس بھی کہہ سکتے ہیں گو کہ تکنیک کا فرق ہوتا ہے۔ وہی ان کا قلم ہے اور وہی پاکستانی معاشرے میں بالخصوص خواتین کے مسائل اور ان سے جڑے معاشرتی، سماجی، خاندانی اور مذہبی مسائل۔ یہ دل گداز کر دینے والی کتاب ہے۔ پڑھیے جناب۔

Dhundlay Kos - دھندلے کوس
  • New

Dhundlay Kos - دھندلے کوس

Price Rs650.00
Availability: 4 In Stock

ہمارا ماننا ہے کہ اس ناول کو اردو ادب میں وہ مقام نہ مل سکا جو ملنا چاہیے تھا۔ یہ ناول پاکستان کے دیہی معاشرے کے پس منظر میں تحریر کیا گیا ہے۔ آپ کو اس میں شہباز خان کا بہت بھرپور کردار پڑھنے کو ملے گا، بہت ہی بھرپور۔ معاشرتی تضادات اور اس میں مذہب و سرکار کا کردار۔۔۔پڑھنے کی کتاب ہے صاحبو۔

Biyarr Gali - بیاڑ گلی
  • New

Biyarr Gali - بیاڑ گلی

Price Rs650.00
Availability: 5 In Stock

ارشد چہال نے اردو میں اک بہت منفرد موضوع پر قلم اٹھایا ہے: آب و ہوا۔ آپ کو پاکستان کے سرسبز علاقوں میں معاشرت، سرکار، طاقتور مافیا، بےبس عوام اور وہاں جاری معاشی طاقت کے حصول کے وہی متفرقات پڑھنے کو ملیں گے جو ہمارے وطن کا بدقسمتی سے خاصہ بن چکے ہیں۔ یہ بہت منفرد کتاب ہے۔ پڑھیے جناب۔

Tanha - تنہا
  • New

Tanha - تنہا

Price Rs650.00
Availability: 5 In Stock

سلمیٰ اعوان کے نام سے اردو ادب پڑھنے والے بخوبی واقف ہیں۔ یہ ان کا ناول ہے اور مشرقی پاکستان کے بنگلہ دیش بن جانے کے سماجی، معاشرتی اور انسانی واقعات پر بنیاد کرتا ہے۔ اس کتاب کی اشاعت مارشل لا دور میں بہت مشکل سے ممکن ہو پائی تھی۔ یہ ان کی باقی کتابوں کی مانند، بہت پڑھنے والی کتاب ہے۔ پڑھیے دوست۔

Khawabon Kay Rung - خوابوں...
  • New

Khawabon Kay Rung - خوابوں کے رنگ

Price Rs600.00
Availability: 5 In Stock

سلمیٰ اعوان کے نام سے اردو ادب پڑھنے والے بخوبی واقف ہیں۔ یہ ان کے افسانوں کی شاندار کتاب ہے جس میں عام عورتوں کی بہت عام کہانیاں ہیں جو آپ جب پڑھتے ہیں تو ایسے محسوس کریں گے کہ آپ ان کرداروں کی زندگیوں کا حصہ بن گئے ہیں۔ یہ ان کی باقی کتابوں کی مانند، بہت پڑھنے والی کتاب ہے۔ پڑھیے دوست۔

Jharno Say Kirnain - جھرنوں...
  • New

Jharno Say Kirnain - جھرنوں سے کرنیں

Price Rs650.00
Availability: 5 In Stock

اس کتاب میں مسعود مفتی اپنے دوستوں کا ذکر کرتے ہیں جنہوں نے پاکستانی ادب پر اپنے انمٹ نقوش چھوڑے۔ ذرا نام تو پڑھیے: فراز، قاسمی، جعفری، بخاری، منٹو، صدیقی، آصف فرخی، آغا ناصر اور دیگر کئی ایسے جو پاکستانی اردو ادب پر مسلسل محسن رہے۔ یہ پڑھنے والی کتاب ہے صاحبان۔ پڑھنے والی۔

Sar-e-Rahay - سر راہے
  • New

Sar-e-Rahay - سر راہے

Price Rs500.00
Availability: 5 In Stock

اس کتاب میں موجود مسعود مفتی کے افسانے 1960 کی دہائی کے موضوعات پر ہیں۔ مگر کیا ہی عجب کہ ان افسانوں میں ڈسکس کیے گئے موضوعات ابھی بھی پاکستانی معاشرت کے زندہ اور موجود موضوع ہیں۔ یہ کتاب پڑھیے اور شاید جان جائیے گا کہ کئی معاملات میں ہمارے ہاں وقت تھم سا گیا ہے؛ نجانے کیوں۔

Mohaddab Sheesha - محدب شیشہ
  • New

Mohaddab Sheesha - محدب شیشہ

Price Rs600.00
Availability: 5 In Stock

یہ مسعود مفتی کے افسانوں کی کتاب ہے اور اپنی ہر کتاب کے تقریبا ہر افسانے کی طرح، وہ پاکستانی معاشرے اور معاشرت کے کردار اور تضادات پر اپنا قلم اٹھاتے نظر آتے ہیں۔ وہ بہت شاندار لکھاری تھے۔ ان کی کتابیں انہیں اردو قارئین میں ہمیشہ زندہ رکھیں گی۔ پڑھیے جناب، پڑھیے۔

Chehray Aur Mohray - چہرے...
  • New

Chehray Aur Mohray - چہرے اور مہرے

Price Rs500.00
Availability: 5 In Stock

مسعود مفتی بیوروکریٹ رہے اور افسانہ نویسی کے ساتھ ساتھ پاکستانی سیاست پر بھی قلم اٹھاتے رہے۔ یہ کتاب مشرقی پاکستان کے بنگلہ دیش بن جانے کی کہانی ہے جس میں حمودالرحمن کمیشن کی رپورٹ کے اہم حصے بھی نقل کیے گئے ہیں۔ سیاست و تاریخ کے شوقین، ہر پاکستانی کو یہ کتاب لازما پڑھنی چاہیے۔

Jo Soorat Nazar Aayi - جو...
  • New

Jo Soorat Nazar Aayi - جو صورت نظر آئی

Price Rs750.00
Availability: 4 In Stock

فاروق عادل صاحب پاکستان کے نہایت ہی تجربہ کار اور سئنیر سیاسی صحافی رہے ہیں۔ اس کتاب میں انہوں نے پاکستانی سیاست و معاشرت کے جانے پہچانے ناموں کے خاکے تحریر کیے ہیں جن سے ان کی ملاقاتیں رہیں۔ میاں طفیل، نصرت بھٹو، قاضی حسین احمد، ائیرمارشل اصغر خان اور بہت سے دیگر۔ یہ بہت پرلطف پڑھنے والی کتاب ہے۔

Siyastain Kaya Kaya -...
  • New

Siyastain Kaya Kaya - سیاستیں کیا کیا

Price Rs500.00
Availability: 5 In Stock

یہ اشرف شاد صاحب کی تحریر کردہ یادگار کتاب ہے جس میں آپ پاکستانی سیاسی و سماجی تاریخ کی اہم شخصیات کے بارے میں پڑھیں گے۔ اس میں ان کے انٹرویوز ہیں اور شاد صاحب کے مضامین بھی۔ بینیظر بھٹو، جنرل ضیاءالحق، عطا اللہ مینگل، الطاف حسین، ایدھی اور بہت سے دیگر۔ پڑھنے کی شے ہے جناب۔

Aik Siyasat Kai Kahaniyan -...
  • New

Aik Siyasat Kai Kahaniyan - ایک سیاست کئی کہانیاں

Price Rs800.00
Availability: 4 In Stock

پڑھیے رؤف کلاسرہ کے قلم سے پاکستانی سیاست کے مرکزی کرداروں کے بارے میں اور پاکستانی سیاست کے بارے میں بھی کہ درون خانہ یہ کیسے چلتی ہے۔ چوہدری شجاعت، جنرل علی قلی خان، آفتاب احمد شیرپاؤ، آصف علی زرداری اور بہت سے دیگر سیاسی کرداروں کے بارے میں جانیے۔ پڑھنے والی کتاب ہے جناب۔

Zikar-e-Darwaish - ذکر درویش
  • New

Zikar-e-Darwaish - ذکر درویش

Price Rs700.00
Availability: 5 In Stock

یہ جسٹس سید افضل حیدر کا خوبصورت محبتی بیان ہے، جناب حضرت میاں علی محمد خان (بسی شریف، ہشیار پور، انڈیا اور پھر پاک پتن شریف کے بارے میں۔ اس کتاب میں چشتیہ سلسلہ کے اِن بزرگ کے احوال و معمولات کا ذکر ہے۔ یہ روحانی محبت میں ڈوبی ہوئی بہت دھیمے مزاج کی کتاب ہے۔ پڑھیے جناب۔

Sir Syed Sentalees Sector...
-33%
  • -33%
  • New

Sir Syed Sentalees Sector Incharge - سرسید...

Regular price Rs700.00 Price Rs469.00
Availability: 238 In Stock

یہ کراچی کے بدن سے بہتے ہوئے پاکستان کے خون کی کہانی ہے جس میں بیان کیے گئے تمام واقعات سچ ہیں۔ یہ اک قوم پرست جماعت کے لسانی جماعت بننے تک کی تاریخی دستاویز ہے جو کراچی کی اک عام سی عورت، نوشابہ، کی ڈائری کے ذریعے بیان کی گئی ہے۔ عثمان جامعی کی شاندار تخلیق ہے۔ لازمی پڑھنے والی کتاب ہے دوستو۔

Sirf Aik Ansoo - صرف ایک آنسو
  • New

Sirf Aik Ansoo - صرف ایک آنسو

Price Rs400.00
Availability: 8 In Stock

یہ یونس جاوید صاحب کی مختصر آپ بیتی ہے اور انہوں کی کسی بھی قسم کی لگی لپٹی رکھے بغیر لکھ دی ہے۔ یہ بہت حقیقی اور کہنے دیجیے کہ پاکستانی معاشرتی نارمز کے پس منظر میں، اک ڈسٹرب کرنے اور چپھنے والی سچی کتاب ہے۔ آپ بہت سے مشہور لوگوں کے چھپے گوشے جان پائیں گے۔ پڑھیے؛ یاد رکھیں گے۔

Bhatyaran (Facebook Fantsy)...
Add to cart
-20%
  • -20%
  • New

Bhatyaran (Facebook Fantsy) - بٹھیارن (فیس بک...

Regular price Rs600.00 Price Rs480.00
Availability: Out of stock

رشاد بخاری اکثر اپنا لکھا اور کہا ہوا اپنے پاس ہی رکھتے ہیں۔ غلط کرتے ہیں۔ ان سے یہ بات تو چلتی رہے گی، مگر آپ ان کا یہ بہت مختلف ناول تو پڑھیے ناں۔ اپنی طرز اور موضوع کے اعتبار سے یہ پڑھنے والی بہت مختلف کتاب ہے، مگر آپ کو انسانی (جنسی) نفسیات، چاہنے اور چاہے جانے کی خواہش کے خوابوں میں لیے چلے گی۔

Jahan Darshan - جہان درشن
-10%
  • On sale!
  • -10%
  • New

Jahan Darshan - جہان درشن

Regular price Rs450.00 Price Rs405.00
Availability: 5 In Stock

پڑھیے عمران نذیر چوہدری جن کا تعلق تو پاکستانی پنجاب سے ہے، مگر وہ کینیڈا جا بسے۔ وہاں چلے تو گئے، پاکستان اور پنجاب ان کے دل میں ابھی بھی بستا ہے، ساری عمر بسے گا۔ یہ کتاب ان کے ذاتی تجربات کا احاطہ کرتی ہے جن کو انہوں نے حقیقت اور پھر فکشن کے انداز میں بھی بیان کیا ہے۔ پرلطف و مختصر کتاب ہے۔

Zair-e-Asman - زیر آسمان
  • New

Zair-e-Asman - زیر آسمان

Price Rs800.00
Availability: 9 In Stock

شاہد صدیقی صاحب پاکستانی صحافت کے جانے پہچانے نام ہیں۔ یہ ان کے مضامین پر مبنی کتاب ہے جو آپ کو ان کے صحافیانہ سفر پر اپنے ساتھ لیے جائے گی۔ یہ ان کے ان حالات کے مشاہدات بھی ہیں جو انہوں نے خود پر بیتے ہوئے محسوس کیے یا ان میں سے گزرے۔ پڑھنے والوں کے لیے تحفہ ہے یہ کتاب۔

Wehshat Hi Sahi - وحشت ہی سہی
  • New

Wehshat Hi Sahi - وحشت ہی سہی

Price Rs450.00
Availability: 4 In Stock

نیلم احمد بشیر جانی پہچانی افسانہ نویس ہیں۔ ان کے افسانوں کے کرداروں کے بارے میں امجد اسلام امجد لکھ گئے ہیں کہ انہیں پڑھنے کے بعد وہ کردار آپ کو جیتے جاگتے اپنے آس پاس نظر آ جاتے ہیں اور ان کی کہانی ختم ہو کر بھی پڑھنے والے کے لیے ختم نہیں ہوتی۔ ان کی کتب افسانہ پڑھنے والوں کے لیے تحفہ ہیں۔ پڑھیے۔

Vietnam Teray Naam - ویت...
  • New

Vietnam Teray Naam - ویت نام تیرے نام

Price Rs700.00
Availability: 5 In Stock

تارڑ صاحب کے سفرنامے بھی ادبی ٹچ لیے ہوتے ہیں اور انہیں پڑھنے والا ان کے ساتھ ساتھ ان جگہوں کی سیر تو کرتا ہی ہے، ان کے ایکسپریشن کا لطف بھی ساتھ ہی اٹھائے چلے جاتا ہے۔ کیا آپ ان کے ساتھ ویت نام جانا چاہیں گے؟ کیوں نہیں بھئی! تو پھر پڑھیے جناب۔

Udas Naslain - اداس نسلیں
  • New

Udas Naslain - اداس نسلیں

Price Rs1,800.00
Availability: 6 In Stock

اردو ادب پڑھنے والا کوئی بھی شخص اردو ادب پڑھنے والا کیسے کہلوا سکتا ہے اگر اس نے عبداللہ حسین کا اداس نسلیں نہیں پڑھ رکھا تو؟ تقسیم ہند کے واقعات کا بیان لیے، یہ وہ ناول ہے جو سیاست، محبت، معاشرت، انسانی رشتوں، اور زندگی کے خسارے کی شاندار تصویر اور تفسیر پیش کرتا ہے۔ لازم/لازم ہے کہ آپ اسے پڑھیں!