WhatsApp Dosti Books Now!

List of products by brand Misc. Writers - متفرق لکھاری

Payas Aur Aflas Ka Sehra -...
  • New

Payas Aur Aflas Ka Sehra - پیاس اور افلاس کا صحرا

Price Rs750.00
Availability: 1 In Stock

سعید خاور آپ کو سندھ اور صحرائے تھر کے سفر پر اپنے ساتھ لیے چلتے ہیں۔ ان کی اس کتاب میں سندھ جیسے قدیم تہذیبی خطے کا رومانوی تعارف تو ہے ہی، وہاں کے اعصاب شکن معاملات و مسائل کا بھی بہت بےباک تذکرہ ہے۔ آپ کو اس موضوع پر شاید اس سے بہتر کتاب مل ہی نہیں سکتی۔ پڑھیے جناب، پڑھیے۔

Mera Mutalia - میرا مطالعہ
  • New

Mera Mutalia - میرا مطالعہ

Price Rs800.00
Availability: 5 In Stock

عرفان احمد نے کیا ہی شاندار کتاب مرتب کی ہے، آنسٹلی! اس کتاب میں آپ کو پاکستان کے جانے پہنچانے لوگوں کی مطالعہ کی عادات کا تعارف ملتا ہے: ڈاکٹر اسلم فرخی، زاہدہ حنا، ڈاکٹر مبارک علی، مولانا زاہد الراشدی اور دیگر کئی۔ یہ بہت دلچسپ اور خیال کو تر کرنے والی کتاب ہے۔ آپ کو لازما پڑھنا چاہیے۔

Jo Soorat Nazar Aayi - جو...
  • New

Jo Soorat Nazar Aayi - جو صورت نظر آئی

Price Rs750.00
Availability: 4 In Stock

فاروق عادل صاحب پاکستان کے نہایت ہی تجربہ کار اور سئنیر سیاسی صحافی رہے ہیں۔ اس کتاب میں انہوں نے پاکستانی سیاست و معاشرت کے جانے پہچانے ناموں کے خاکے تحریر کیے ہیں جن سے ان کی ملاقاتیں رہیں۔ میاں طفیل، نصرت بھٹو، قاضی حسین احمد، ائیرمارشل اصغر خان اور بہت سے دیگر۔ یہ بہت پرلطف پڑھنے والی کتاب ہے۔

Siyastain Kaya Kaya -...
  • New

Siyastain Kaya Kaya - سیاستیں کیا کیا

Price Rs500.00
Availability: 5 In Stock

یہ اشرف شاد صاحب کی تحریر کردہ یادگار کتاب ہے جس میں آپ پاکستانی سیاسی و سماجی تاریخ کی اہم شخصیات کے بارے میں پڑھیں گے۔ اس میں ان کے انٹرویوز ہیں اور شاد صاحب کے مضامین بھی۔ بینیظر بھٹو، جنرل ضیاءالحق، عطا اللہ مینگل، الطاف حسین، ایدھی اور بہت سے دیگر۔ پڑھنے کی شے ہے جناب۔

Zikar-e-Darwaish - ذکر درویش
  • New

Zikar-e-Darwaish - ذکر درویش

Price Rs700.00
Availability: 2 In Stock

یہ جسٹس سید افضل حیدر کا خوبصورت محبتی بیان ہے، جناب حضرت میاں علی محمد خان (بسی شریف، ہشیار پور، انڈیا اور پھر پاک پتن شریف کے بارے میں۔ اس کتاب میں چشتیہ سلسلہ کے اِن بزرگ کے احوال و معمولات کا ذکر ہے۔ یہ روحانی محبت میں ڈوبی ہوئی بہت دھیمے مزاج کی کتاب ہے۔ پڑھیے جناب۔

Sohna Shehar Lahore - سوہنا...
  • New

Sohna Shehar Lahore - سوہنا شہر لاھور

Price Rs500.00
Availability: 10 In Stock

اپنے شہر سے محبت کیسے کی جاتی ہے؛ اس کی جگہوں اور لوگوں کو عین اسی محبتی نظر سے کیسا دیکھا جاتا ہے؛ طاہر لاہوری کی یہ کتاب آپ کو بتا دے گی۔ اپنے نام کے ساتھ اپنے شہر کی شناخت جوڑے لکھاری نے لاہور کو جس محبت سے بیان کیا ہے، اپنے شہر، قصبے اور گاؤں سے محبت کرنے والے ہر کسی کو پڑھنا چاہیے۔ پڑھیے جناب۔

Siyah Sona - سیاہ سونا
  • New

Siyah Sona - سیاہ سونا

Price Rs600.00
Availability: 10 In Stock

یہ نیلوفر اقبال کے افسانوں پر مبنی تیسری کتاب ہے اور وہ عام علامتوں میں سے کہانی کشید کرنے کا شاندار ہنر رکھتی ہیں۔- اپنی تحاریر کی روایت کے عین مطابق، ان کی یہ کتاب بھی وہ کہانیاں بیان کرتی ہے جنہیں پڑھتے ہوئے قاری ان کے ساتھ ساتھ چلتا ہے۔ وہ 1989 سے افسانہ نویس ہیں۔ شاندار کتاب ہے۔ پڑھیے جناب۔

Qissay Lahore Ke - قصے...
  • New

Qissay Lahore Ke - قصے لاہور کے

Price Rs990.00
Availability: 8 In Stock

لاہور کی پاپولر تاریخ پر یہ کیا ہی عمدہ کتاب ہے۔ مجید شیخ کی لاہور سے محبت بہت پرانی ہے اور وہ اس شہر کے چھپے ہوئے گوشوں اور دھندلائی ہوئی تاریخ پر بہت عرصے سے لکھ رہے ہیں۔ یہ کتاب آپ کو اک ایسے لاہور سے روشناس کرواتی ہے جس کو آپ شاید ہی جانتے ہوں، حتی کہ آپ بھلے اک "لہوری" بھی ہوں۔ پڑھیے جناب۔

Maarka 1857 Aur Janoobi...
  • New

Maarka 1857 Aur Janoobi Punjab - معرکہ 1857 اور...

Price Rs500.00
Availability: 6 In Stock

یہ کتاب آپ کو چونکا دے گی جب آپ جنوبی پنجاب کے بڑے سیاسی اور زمیندار گھرانوں کی تاریخ کی اصلیت جانیں گے تو۔ یہ مختصر کتاب اک مستند تاریخ بھی ہے اور حوالہ جات سے اپنے موضوع کے ساتھ مکمل انصاف کرتی ہے۔ پاکستانی سیاست میں دلچسپی رکھنے والے ہر شخص کو یہ کتاب لازما پڑھنی چاہیے۔ تو پڑھیں ناں دوست!

Khaincha Tani - کھینچا تانی
  • New

Khaincha Tani - کھینچا تانی

Price Rs600.00
Availability: 3 In Stock

آپ کو اردو میں ایسی کتب بہت کم پڑھنے کو ملتی ہونگی جو مظہر سعید قریشی صاحب نے آپ کے لیے تحریر کر دی ہے۔ یہ ان کے ذاتی مشاہدات و تجربات کی تحاریر ہیں جو ان کے ساتھ بیت جانے والے مافوق الفطرت اور ماورائے عقل واقعات کا احاطہ کرتی ہیں۔ یہ پڑھیے کہ ایسی تحاریر اردو میں بہت کم لکھی گئی ہیں۔

Ajab Sair Thi - عجب سیر تھی
  • New

Ajab Sair Thi - عجب سیر تھی

Price Rs700.00
Availability: 5 In Stock

یہ ڈاکٹر سلیم اختر مرحوم کے بھارت سے ماریشس تک کے سفر کے احوال ہیں اور انہوں نے اپنی روایتی برجستگی سے ہی انہیں بیان کیا ہے۔ اپنے اسلوب میں وہ صرف مقامات کا ہی نہیں، اپنے تجربات اور احساسات کا بھی بیان کرتے چلے جاتے ہیں تو پڑھنے والو کو ان جیسا ہی لطف محسوس ہو رہا ہوتا ہے۔ پڑھیے دوست۔

Aik Zamana Khatam Hua Hai -...
  • New

Aik Zamana Khatam Hua Hai - ایک زمانہ ختم ہوا ہے

Price Rs900.00
Availability: 5 In Stock

ناصر عباس نیر کو پڑھیے۔ ان کا افسانوں کی بابت بیان اور اس بیان میں بُنے گئے ان کے احساسات پڑھیے جو ان کے مشاہدات اور تجربات پر مبنی ہیں۔ یہ ان کے افسانوں کی کلیکشن پر مبنی عمدہ کتاب ہے؛ آپ پر بہت عمدہ اثر اور امپریشن چھوڑے گی۔ ناصر عباس نیر کے یہ افسانے آپ کو یاد رہیں گے۔ پڑھیں دوست۔

Aik Thi Malka - ایک تھی ملکہ
  • New

Aik Thi Malka - ایک تھی ملکہ

Price Rs600.00
Availability: 5 In Stock

یہ بھی نیلم احمد بشیر صاحبہ کے تحریر کردہ شاندار افسانے ہیں اور ان کے ہی سگنیچر بیان میں ہیں۔ زندگی کے حقیقی واقعات کو کہانی کی صورت، اور پھر اک عورت کی نظر سے دیکھتے ہوئے بیان کیا گیا ہے۔ کچھ تلخیاں ہیں تو کچھ اداسیاں، مگر سب کا سب حقیقت۔ انہیں لازما پڑھا کیجیے، جناب۔

Hayat-e-Quaid-e-Azam - حیات...
  • New

Hayat-e-Quaid-e-Azam - حیات قائد اعظم

Price Rs480.00
Availability: 9 In Stock

یہ بہت شاندار کتاب ہے اور آپ کو بابا جناح سے اک بہت مختلف انداز میں متعارف کرواتی ہے۔ پروفیشر سعید راشد علیگ نے اسے بہت محنت اور بہت تحقیق کے علاوہ، بہت دل سے بھی تحریر کیا ہے۔ اس میں تاریخ تو ہے ہی، اس میں محبت بھی ہے۔ آپ کو یہ کتاب لازمی پڑھنی چاہیے۔

Bhagwan Insan Bananay Say...
  • New

Bhagwan Insan Bananay Say Abhi Thaka Nahi -...

Price Rs500.00
Availability: 5 In Stock

راجندر سنگھ بیدی اردو کے کلاسیکی مصنفین میں سے ایک ہیں اور یہ ان کے اک پکے عاشق، مشتاق احمد کی محبت کی محنت ہے۔ یہ کتاب آپ کو راجندر سنگھ بیدی سے ایسے متعارف کروائے گی کہ جیسے آپ نے انہیں پہلے کبھی نہیں جانا ہو گا۔ پڑھیے کہ یہ اردو ادب سے محبت کرنے والے کا تحفہ ہے۔

Chor Aur Kuttay - چور اور کتے
  • New

Chor Aur Kuttay - چور اور کتے

Price Rs400.00
Availability: 4 In Stock

یہ نوبل انعام یافتہ مصری لکھاری، نجیب محفوظ کا انسانی اور معاشرتی نفسیات پر لکھا بہت دلچسپ ناول ہے اور اک چور کی داستان بیان کرتا ہے جو چار برس جیل میں قید گزار کر واپس معاشرے کو لوٹتا ہے اور ان لوگوں سے بدلہ لینا چاہتا ہے جنہوں نے اسے پھنسایا ہوتا ہے۔ سید علاؤالدین نے شاندار ترجمہ کیا۔ پڑھیے جناب۔

Uljhay Dhagay - الجھے دھاگے
  • New

Uljhay Dhagay - الجھے دھاگے

Price Rs600.00
Availability: 5 In Stock

تبسم ریحان منجھے ہوئے کہانی نویس ہیں جو مختصر اور طویل کہانیاں مہارت سے لکھتے نہیں، بُنتے ہیں۔ طویل کہانی میں کئی مقام ایسے آتے ہیں جہاں لکھاری کو ربط قائم رکھنے کی کوشش کرنا پڑتی ہے۔ تبسم ریحان ایسے تمام مقامات سے بہت سہولت سے گزر جاتے ہیں۔ یہ ان کے افسانوں کی کتاب ہے۔ پڑھیں گے تو مان جائیں گے۔

Rajinder Singh Bedi Kay 13...
  • New

Rajinder Singh Bedi Kay 13 Afsanay - راجندر...

Price Rs300.00
Availability: 4 In Stock

ویسے کیا ہی زمانہ تھا جب راجندر سنگھ بیدی، ٹیگور، چندر، چغتائی، منٹو، پریم چند اور ان جیسے دوسرے لکھاری کم و بیش ایک ہی دور میں حیات تھے۔ اس کتاب میں بیدی کے 13 بہترین افسانوں کا مجموعہ ہے آپ کے لیے جو ہمارے خیال میں آپ کو پڑھنا چاہیے۔ پڑھیے جناب۔

Ismat Chughtai Kay 13...
  • New

Ismat Chughtai Kay 13 Afsanay - رابندر ناتھ...

Price Rs300.00
Availability: 5 In Stock

اردو ادب میں سماج میں عورت کے مقام کے حوالے سے پراپر بغاوت کرنے والی اولین لکھاریوں میں سے ایک عصمت چغتائی بھی ہیں۔ وہ اپنے زمان و مکاں کے حوالے سے بہت دلیری سے بہت کچھ تحریر کر گئیں۔ یہ ان کی شخصیت کا تو عکس ہے ہی، ہمارے سماج میں عورت کی کہانیاں بھی ہیں۔ پڑھیے جناب۔

Rabindar Nath Tagore Kay 13...
  • New

Rabindar Nath Tagore Kay 13 Afsanay - رابندر...

Price Rs300.00
Availability: 5 In Stock

ٹیگور عظیم لکھاری تھے۔ وہ صرف فکشن رائٹر ہی نہ تھے۔ ان کی دیگر موضوعات بشمول سماج، تاریخ اور انسانی معاشرت کے ارتقاء پر بھی گہری نظر تھی۔ وہ بہت گہرے اور صاحب علم شخص تھے۔ یہ تو محض ان کی شخصیت کا اک چھوٹا سا عکس ہے جو ہم آپ کے لیے لائے ہیں۔ پڑھیے جناب۔

Prem Chand Kay 13 Afsanay -...
  • New

Prem Chand Kay 13 Afsanay - پریم چند کے 13 افسانے

Price Rs300.00
Availability: 5 In Stock

منشی پریم چند نے سادہ زندگی بسر کی اور ویسی ہی تحاریر بھی اپنے قارئین تک لاتے رہے۔ انہیں بہت سادگی سے زندگی کی پیچیدگیوں پر تبصرہ کر دینے کا کمال حاصل تھا۔ ان کے تقریبا تمام شہرہ آفاق افسانے اس کتاب کا حصہ ہیں۔ آرڈر کیجیے اور پڑھیے جناب۔

Ghulam Abbas Kay 13 Afsanay...
  • New

Ghulam Abbas Kay 13 Afsanay - غلام عباس کے 13...

Price Rs300.00
Availability: 5 In Stock

غلام عباس دھیمے لہجیے میں بہت کام کی باتیں کہہ جانے والے افسانہ نویس تھے۔ ان کا اسلوب اپنے وقت کا "ٹرینڈ-سیٹر" تھا۔ ان کے تقریبا تمام شہرہ آفاق افسانے اس کتاب کا حصہ ہیں۔ آرڈر کیجیے اور پڑھیے جناب۔

Afsanay Jo Mashoor Hooay -...
  • New

Afsanay Jo Mashoor Hooay - افسانے جو مشہور ہوئے

Price Rs300.00
Availability: 5 In Stock

یہ اردو ادب کے 15 شاندار افسانوں کی کتاب ہے۔ اس میں آپ کو منٹو، مفتی، اشفاق، انتظار جیسے بلند قامت نام ملتے ہیں اور آپ پڑھنے کے بعد ان لکھاریوں کو مزید پڑھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ بہت ہی عام سی قیمت میں یہ بہت خاص کتاب ہے جناب اور آپ اسے کیوں نہیں پڑھیں گے بھلا؟

Pitras Kay Mazamin - پطرس...
  • New

Pitras Kay Mazamin - پطرس کے مضامین

Price Rs200.00
Availability: 5 In Stock

پطرس بخاری اردو ادب کی تاریخ کے سدابہار لکھاری ہیں۔ ان کے مضامین آپ کو مسلسل گدگدیاں کرتے رہتے ہیں۔ آپ اگر قہقہ مار کر نہ بھی ہنسیں، تو بھی آپ مسلسل مسکراتے رہتے ہیں۔ یہ وہ اک نمایاں پہلو ہے جو بعد از مشتاق احمد یوسفی کے ہاں ملتا ہے۔ پڑھیے کہ یہ اک مختصر مگر پرلطف کتاب ہے۔

Pakhtoon Samaj - پختون سماج
  • New

Pakhtoon Samaj - پختون سماج

Price Rs220.00
Availability: 3 In Stock

اعجاز احمد یوسفزئی آپ کو پاکستان اور افغانستان میں آباد پشتون سماج، تاریخ، رسوم، رواج اور تاریخ میں ارتقا کی نفسیات کے بارے میں بتاتے ہیں۔ پڑھنے کو یہ اک شاندار تاریخی، سماجی اور معاشرتی کتاب ہے جو آپ کو پشتونوں کے بارے میں بہت عمدہ معلومات فراہم کردے گی۔ پڑھیے دوست۔

Gul Mina - گل مینہ
  • New

Gul Mina - گل مینہ

Price Rs700.00
Availability: 2 In Stock

زیف سید کی اردو ادب کے ساتھ کمٹمنٹ مثالی ہے۔ وہ اردو ادب کی ترویج کے لیے مسلسل کوشاں بھی رہتے ہیں۔ یہ ان کے تخیل کی شاندار پیداوار ہے جو پاکستان اور افغانستان کے پشتون علاقوں میں جاری تشدد کے موضوع کو انسانی کہانی میں بیان کرتی ہے۔ پڑھیں گے تو جانیں گے کہ تشدد کیسے انسان اور دھرتی برباد کردیتا ہے۔

Pothohar Nama - پوٹھوہار نامہ
  • New

Pothohar Nama - پوٹھوہار نامہ

Price Rs400.00
Availability: 1 In Stock

پڑھیے اس خطے کے بارے میں جس کی تاریخ ویسے نہ لکھی گئی جیسا کہ حق تھا۔ خطہ پوٹھوہار کے ہی اک فرزند، راجا امجد منہاس نے اپنی دھرتی سے اپنی محبت کو مکتوب کر کے امر کر دیا ہے۔ یہ کتاب اس خطے کی شخصیات اور علاقے پر اک جاندار اور تاریخی تعارف مہیا کرتی ہے۔ پڑھیں اور لطف اٹھائیں۔

Mohabbat Ab Aur Nahi - محبت...
  • New

Mohabbat Ab Aur Nahi - محبت اب اور نہیں

Price Rs500.00
Availability: 5 In Stock

بِن ماں کی بچی، پاکیزہ، کی زندگی کے سفر میں اس کے ساتھ چلیے۔ سر پر مخلص رشتوں کا سایہ اور چھت نہ ہو تو زندگی میں کیا کچھ بیت جاتا ہے، یہ پڑھیے۔ مریم جہانگیر کا یہ ناول ان حقائق تک آپ کو لے جائے گا جو ہمارے ذہنوں میں کہیں موجود تو رہتے ہیں، مگر ہم سیدھا پڑھنے سے کتراتے ہیں۔ حقیقت پڑھیے جناب، حقیقت۔

Hikayat-e-Roomi-o-Saadi -...
  • New

Hikayat-e-Roomi-o-Saadi - حکایات رومی و سعدی

Price Rs400.00
Availability: 5 In Stock

مسلم تصوف کی تاریخ ان دو اولیا کے تذکرہ کے بغیر مکمل ہو ہی نہیں سکتی۔ رومی و سعدی نے پوری دنیا کے مسلمانوں کو اپنے عشق، جذب، کلام و حکایات سے مبہوت کیے رکھا اور یہ سلسلہ تاقیامت جاری رہے گا۔ دوست، اس کتاب کو پڑھیے کہ یہ پڑھنے کی شے ہے۔

Islam Mein Aurton Kay...
  • New

Islam Mein Aurton Kay Haqooq - اسلام میں عورتوں...

Price Rs160.00
Availability: 5 In Stock

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اک ایسے موضوع پر اپنے زاویہ سے لکھا ہے جو نہ صرف مسلم معاشروں، بلکہ دنیا کے تمام معاشروں میں موضوع بحث رہتا ہے۔ یہ بہت مختصر مگر پڑھنے والی کتاب ہے۔ آپ بھلے کتاب سے بعد از اتفاق نہ کریں، تو بھی مخلتف خیال پڑھنا مفید رہے گا۔ پڑھیے جناب۔ پڑھتے رہا کیجیے۔

Hazrat Ayesha Ki Batain -...
  • New

Hazrat Ayesha Ki Batain - حضرت عائشہ کی باتیں

Price Rs180.00
Availability: 4 In Stock

ام المؤمنین میں امی عائشہ کے حوالہ جات سے سب سے زیادہ احادیث اور نبی پاک ﷺ کی پاک زندگی کے واقعات اسلامی تاریخ کی شان ہیں۔ یہ کتاب ان کی تذکرہ اور ان کی باتوں کو آپ تک پہنچاتی ہے۔ یہ خود پڑھیے اور اسے اپنے گھر کی زینت بھی بنائیے۔

Aqwal-e-Ali - اقوال علی
  • New

Aqwal-e-Ali - اقوال علی

Price Rs700.00
Availability: 5 In Stock

یہ چوتھے خلیفہ المسلمین، حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی باتیں ہیں۔ یہ ان کی زندگی کے تجربات پر مبنی وہ باتیں ہیں جو آپ کو اپنی ہر مشکل گھڑی میں حوصلہ دیں گی؛ کام آئیں گی۔ اسے پڑھیے اور اپنے گھر کی زینت بنائیے۔

Nehja Tul Balagha - نہجۃ...
  • New

Nehja Tul Balagha - نہجۃ البلاغہ

Price Rs700.00
Availability: 3 In Stock

یہ چوتھے خلیفہ المسلمین، حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی باتیں ہیں۔ یہ فہم اور شعور کی روشنی کی کتاب ہے۔ یہ تاریخ ہے، حال اور مستقبل بھی۔ یہ تمام زمانوں میں پڑھنے والوں کو ذات کے حوالہ جات میں رہنمائی فراہم کرنے والی کتاب ہے۔ اسے پڑھیے اور اپنے گھر کی زینت بنائیے۔

Al-Chemist - الکیمسٹ
  • New

Al-Chemist - الکیمسٹ

Price Rs300.00
Availability: 2 In Stock

پالو کوہیلو کی لکھی ہوئی اس کتاب کو انگریزی میں پڑھنے کا اپنا لطف تو تھا ہی، فہیم احمد صابری صاحب نے وہی لطف اردو میں ڈھال دیا ہے۔ زندگی کی مسلسل کوشش میں الجھے ہر شخص کے لیے ہے یہ کتاب۔ اندھیروں میں روشنی کی امید کیسے ملتی چلی جاتی ہے؛ پڑھنے پر معلوم ہو گا۔ پالو کوہیلو کو مس نہ کیا کیجیے۔ کبھی بھی۔

Roshni Kay Jangju - روشنی...
  • New

Roshni Kay Jangju - روشنی کے جنگجو

Price Rs300.00
Availability: 5 In Stock

زندگی گزارنے کے معاملہ پر یہ کتاب پالو کوہیلو کے خیالات اور فلسفہ بیان کرتی ہے۔ فہیم احمد صابری صاحب نے شاندار ترجمہ کیا ہے۔ پڑھیے اور جانیے کہ زندگی کے مسائل و مصائب میں مثبت فکر رکھنے والے کیسا رویہ رکھتے ہیں۔ پالو کوہیلو کو مس نہ کیا کیجیے۔ کبھی بھی۔

Devta Ki Baitian - دیوتا کی...
  • New

Devta Ki Baitian - دیوتا کی بیٹیاں

Price Rs400.00
Availability: 5 In Stock

پالو کوہیلو کا اک اور شاندار ناول اور پھر فہیم احمد صابری صاحب کا اک بار پھر بہترین ترجمہ۔ انسانی نفسیات اور زندگی کی کیفیات کیسے آفاقیت کے ساتھ جڑی ہوتی ہیں، پڑھنے پر معلوم کیجیے گا۔ کتاب میں بہت سے صفحات ایسے ہیں جہاں آپ لکھا ہوا جادو پڑھ رہے ہوتے ہیں۔ پالو کوہیلو کو مس نہ کیا کیجیے۔ کبھی بھی۔

Gayara Minute - گیارہ منٹ
  • New

Gayara Minute - گیارہ منٹ

Price Rs400.00
Availability: 2 In Stock

پالو کوہیلو کا شاندار ناول اور پھر فہیم احمد صابری صاحب کا بہترین ترجمہ۔ انسانی زندگی کی کہانی جہاں اک شخص کو سوئٹزرلینڈ میں برازیل کی اک طوائف سے محبت ہو جاتی ہے۔ کتاب میں بہت سے صفحات ایسے ہیں جہاں آپ لکھا ہوا جادو پڑھ رہے ہوتے ہیں۔ پالو کوہیلو کو مس نہ کیا کیجیے۔ کبھی بھی۔