WhatsApp Dosti Books Now!
List of products by brand Sungi Books
Price
Rs1,500.00
پڑھیے ڈاکٹر مجاہد مرزا کی بےباک اور کھلی ڈلی آپ بیتی جو ان کی زندگی کا بھرپور اور مکمل طور پر سچا احاطہ کرتی ہے۔ وہ اپنی آپ بیتی میں خود کو فرشتہ ثابت کرنے کی قطعا کوئی کوشش کرتے دکھائی نہیں دیتے اور بھرپور انسانی جبلات کے ساتھ آپ کے سامنے آن کھڑے ہوتے ہیں۔ بہت منفرد و مختلف۔ اتنی ہی دلچسپ بھی!
Price
Rs800.00
ملیے تاج لالہ سے جنہیں آپ نہیں جانتے۔ بھئی بنیاد تو یہ ہے کہ ہم بڑے آدمی کے سنڈروم کا شکار ہیں اور ہمیں صرف جانے پہچانے لوگ ہی بڑے محسوس ہوتے ہیں۔ تاج لالہ ہری پور کے مشہور مزدور رہنما تھے اور انہوں نے وہاں مقامی سماج میں شدید محنت، لگن اور خلوص سے لوگوں میں شعور پھیلائے رکھا۔ پڑھیں گے تو جانیں گے!
Add to cart
Price
Rs1,200.00
Availability: Out of stock
آغا ناصر پاکستان میں نشریاتی تاریخ کے اہم ترین کرداروں میں سے ہیں۔ ان کی پہچان پاکستان ٹیلیویژن کے حوالے سے تو ہے ہی، وہ اک شاندار لکھاری بھی تھے۔ یہ ان کی خود تحریر کردہ تقریبا سوانح عمری ہے اور آپ کو ان کی زندگی کے بھول بھلیوں میں بہت محبت سے لیے جاتی ہے۔ پڑھیں اور اک تاریخی شخص کے بارے میں جانیں۔
Price
Rs700.00
یہ کتاب فیض پر ہے اور ڈاکٹر آصف اعوان کے قلم سے ہے اور فیض کی شاعری کے حواشی اور اشارایہ پر مبنی ہے جو ڈاکٹر صاحب نے حروف تہجی کے تحت اکٹھے کر دیے ہیں۔ یہ عشاقان فیض کے لیے تحفہ، خاص تحفہ ہے۔
Price
Rs2,250.00
گرو رجنیش اپنے وقت کے بہت دلچسپ انسان اور کردار تھے۔ انہوں نے لاکھوں کروڑوں انسانوں کو اپنی تعلیمیات سے مبہوت کیے رکھا۔ انہوں نے انسانوں کو اپنے اندر جھانکنے اور زندگی کی پرتوں کو بسا اوقات متنازعہ طریقے سے کھولنے اور سمجھنے کی تحریک دییے رکھی۔ یہ پر لطف اور "مزیدار" کتاب ہے۔ پڑھیے جناب۔
Price
Rs1,600.00
پڑھئے آفتاب اقبال شمیم کے کلیات، مختلف طرز اور طریقوں میں۔ یہ اک بھرپور اک ان کے کلام کی تقریبا مکمل کتاب ہے تقریبا مکمل اس لیے کہ شاعر صرف وہ ہی نہیں کہتا جو چھپا ہوتا ہے۔ شاعر تو اپنی دھن اور موج میں بہت کچھ کہے چلے جاتا ہے۔ جو چھپ جاتا ہے، وہ غنیمت رہتا ہے۔ اس کتاب کو مِس نہ کیجیے جناب۔
Price
Rs2,000.00
بشریٰ رحمن پاکستان کی مشہور خواتین ناول و کہانی نگاروں میں سے ایک ہیں۔ وہ اپنی طرز کی عہد ساز شخصیت رہی ہیں۔ یہ کتاب ان کے انٹرویوز پر مبنی اک تاریخی دستاویز ہے جو پاکستان میں اردور ادب کے ارتقاء کے ہر طالبعلم کو لازما پڑھنی چاہیے۔ آپ بھی پڑھیے جناب۔ پڑھتے ہوئے لطف رہے گا۔