WhatsApp Dosti Books Now!

List of products by brand Aaj Books

Iss Chhupi Hui Khirrki Mein...
  • New

Iss Chhupi Hui Khirrki Mein Jhanko - اس چھپی...

Price Rs300.00
Availability: 3 In Stock

اجمل کمال، کمال کے ادب دوست شخص ہیں۔ یہ ان کا کیا ہوا ترجمہ ہے جس کے اصل لکھاری کوشلیہ کمارسنگھے، سری لنکن ہیں۔ مختصر مگر بہت دلچسپ ناول ایک ہفتے کے بیان پر مشتمل ہے جو اس ناول کے کئی کرداروں سے پیش آتے ہیں۔ یہ سری لنکن نہیں، جنوبی ایشائی کہانی ہے۔ یہ ہم سب کی کہانی ہے۔ پڑھیے دوست۔ لازما۔

Aik Aur Admi - ایک اور آدمی
  • New

Aik Aur Admi - ایک اور آدمی

Price Rs85.00
Availability: 6 In Stock

یہ حسن منظر کی کہانیوں کا پانچواں مجموعہ ہے اور آپ کو جذب کر لیتا ہے۔ اس کتاب میں ان کے لکھاری بن جانے کے ابتدائی دنوں کی بھی چار کہانیاں شامل ہیں۔ وہ دنیا گھومے ہوئے ہیں اور انسانوں اور معاشروں کی نفسیات کے طالبعلم ہیں، اور نفسیاتی معالج بھی۔ ان کی تحاریر کی بُنت بھی ایسی ہی ہے۔ پڑھیے دوست، پڑھیے۔

Sehra Ki Shehzadi - صحرا کی...
  • New

Sehra Ki Shehzadi - صحرا کی شہزادی

Price Rs120.00
Availability: 9 In Stock

سکینہ جلوانہ کا تعلق بہاولپور سے ہے اور ان کی خصوصیت سادہ زبان اور سادے انداز میں اپنی بات کو کہہ ڈالنا ہے۔ وہ اسی اسلوب سے روزمرہ کی باتوں اور واقعات کی تصویریں بناتی ہیں۔ وہ اپنے فن کو بہت عمدہ جانتی ہیں اور یہی ان کی کہانیوں کی خوبی بھی ہے۔ ان کی کہانیاں پڑھیے دوست، لطف رہے گا!

Ganjafa - گنجفہ
  • New

Ganjafa - گنجفہ

Price Rs400.00
Availability: 6 In Stock

نیر مسعود کے گیارہ افسانے اور وہی بیان و اسلوب جس کی وجہ سے وہ افسانہ نگاری میں اپنا اک خاص مقام رکھتے ہیں۔ تو پڑھیے اور ان کے ساتھ سماج اور اس میں بسنے والے کرداروں کو جاننے کے سفر پر ان کے ہمراہ چلیے۔ وہ اپنے مشاہدے سے آپ کو ان کرداروں سے ملوائیں گے جو آپ کے آس پاس ہیں، مگر شاید آپ نہیں جانتے۔

Dhool Bun - دھول بن
  • New

Dhool Bun - دھول بن

Price Rs200.00
Availability: 8 In Stock

نیر مسعود کے قیمتی افسانے ہوں تو آپ کیوں نہیں پڑھیں گے بھلا؟ اس چھوٹی سی کتاب میں ان کے آٹھ چنیدہ افسانے ہیں اور وہ اپنے اسی طریق سے آپ کو اپنے مشاہدات اور اظہار کے سفر میں شریک کرتے ہیں، جو ان کا خاصہ ہے۔ یہ کتاب آپ کو بہت عمدہ کمپنی فراہم کرے گی، مگر آہ؛ کہ ایک ہی نشست کی کتاب ہے!

Iqbal Shanasi Ya Iqbal...
  • New

Iqbal Shanasi Ya Iqbal Tarashi - اقبال شناسی یا...

Price Rs200.00
Availability: 8 In Stock

وطن عزیز میں ڈاکٹر اقبال سے محبت اور تنقید اب اک پاپولر مضمون بن چکا ہے۔ ہمارے ہاں عقیدت میں بات کو بڑھا چڑھا کر کرنے کا رواج بھی مل جاتا ہے۔ اجمل کمال کی یہ مختصر کتاب مگر بہت سنجیدہ اسلوب لیے ہوئے اس بات کی کوشش کرتے ہے کہ اقبال کو تلاشا جائے، مگر تراشے ہوئے میں سے نہیں۔ پڑھیں گے تو جانیں گے۔

Husan Aur Saffaki Ki...
  • New

Husan Aur Saffaki Ki Sarzaminain - حسن اور...

Price Rs980.00
Availability: 5 In Stock

یہ اک تہلکہ خیز کتاب ہے۔ یہ اجمل کمال کے اکٹھے اور ترجمہ کردہ 11 مضامین ہیں جو اپنی حیثیت میں ادبی تاریخ بھی ہیں۔ یہ دنیا کے گیارہ ممالک کے حالات، واقعات اور انسانوں کی نفسیاتی و ادبی تشریحات ہیں۔ پڑھیں اور سوویت یونین، برما، امریکہ، بھارت، افغانستان کو ایسے دیکھیں جیسے پہلے کبھی نہ دیکھا ہو گا۔

Zard Hatheli - زرد ہتھیلی
  • New

Zard Hatheli - زرد ہتھیلی

Price Rs600.00
Availability: 8 In Stock

ابھی اردو پڑھنے والے جمیل عباسی کے نام سے زیادہ واقف نہیں۔ ہمارا مفت مشورہ ہے کہ ان پر نظر رکھیے۔ وہ تارڑ کے اسلوب پر ہیں۔ لکھتے رہیں گے تو شاندار نام کمائیں گے۔ سندھ کے دیہی علاقے سے ہیں اور تو عین انہی علاقوں کے انسانوں کی نمائندگی کرتی تحاریر آپ کے لیے لائے ہیں۔ سندھ پڑھیے، سندھ والوں کو پڑھیے۔

Swang - سوانگ
  • New

Swang - سوانگ

Price Rs450.00
Availability: 2 In Stock

اجمل کمال کا ترجمہ ہے اور کمال ترجمہ ہے۔ یہ اک ادب اور کتاب دوست شخص کا ذاتی انتخاب ہے جو انہوں نے عالمی ادب سے خود کیا اور پھر خود ہی اس کا ترجمہ بھی۔ چلیے، ایران چلیے، کولمبیا، چیک ریپبلک اور دنیا کے دیگر ممالک میں وہاں کے تخلیقی ذہنوں کے ادب کو پڑھیے۔ بقول ہمارے اک کتاب دوست، یہ "مست" کتاب ہے!

Yatra - یاترا
  • New

Yatra - یاترا

Price Rs800.00
Availability: 4 In Stock

ارے بھئی محمد خالد اختر کے نام سے کون سا ایسا اردو پڑھنے والا ہے جو واقف نہیں؟ سادہ اور رواں زبان کے استعمال میں ان کا اپنا اک مقام ہے۔ یہ ان کے دس مختصر سفر نامے ہیں۔ لکھاری جب سفر کرتا ہے، تو وہ صرف جگہیں ہی نہیں دیکھتا۔ وہ انسان و معاشروں کی کہانیاں بھی دیکھتا، اور لکھتا ہے۔ پڑھیے جناب۔

Bay Zubani Zuban Na Ho Jaey...
  • New

Bay Zubani Zuban Na Ho Jaey - بے زبانی زبان نہ...

Price Rs1,200.00
Availability: 3 In Stock

ملکہ پکھراج شاندار اور حوصلہ مند خاتون تھیں۔ یہ ان کی نسل کی عورت کی آواز ہے جو ان کی پوتی، فرازے سید نے مرتب کی، مگر تحریر تمام ملکہ پکھراج کی ہی ہے۔ وہ ان زمانوں کی بات کرتی ہیں جب عورت کی آواز کو دبانا لازم سمجھا جاتا تھا۔ یہ سچ ہے۔ اکل کھرا سچ۔ پڑھیے اور ان کے بارے میں جانیے۔

Sung-e-Saboor - سنگ صبور
  • New

Sung-e-Saboor - سنگ صبور

Price Rs160.00
Availability: 4 In Stock

عتیق رحیمی اک افغان ہیں اور یہ ناول انہوں نے فرانسیسی زبان میں تحریر کیا جس کا شاندار ترجمہ ارجمند آرا نے کیا۔ یہ افغانستان کی کہانی ہے جس میں اک نوجوان بیوی اپنے اک شوہر کے ساتھ مخاطب جو ہے اپنی گردن پر گولی لگنے کے بعد سے کومہ میں ہے۔ پڑھنے کی کتاب ہے دوستو۔ آپ کو اداس کرے گی، مگر حقیقت ہے!

Shumal Ki Janab Hijrat Ka...
Add to cart
  • New

Shumal Ki Janab Hijrat Ka Mausam - شمال کی جانب...

Price Rs180.00
Availability: Out of stock

سوڈان کی شاندار ادبی سوغات پڑھیے جسے طیب صالح نے تحریر کیا اور اردو میں آپ کے ارجمند آرا لے کر آئیں۔ ساری دنیا میں دیہاتی زندگی کی کئی مماثلتیں ہوتی ہیں اور یہی کچھ آپ اس ناول کو پڑھتے ہوئے بھی محسوس کریں گے۔ یہ آپ کو اپنے آس پاس بکھری ہوئی کہانیاں سنائے گا۔ شاید اک آدھ آپ کی کہانی بھی ہو اس میں!

Itr-e-Kafoor - عطر کافور
  • New

Itr-e-Kafoor - عطر کافور

Price Rs260.00
Availability: 1 In Stock

وہی نیر مسعود ہیں، وہی ان کا منفرد انداز بیاں اور وہی ان کے شاندار و مختصر افسانے۔ اس چھوٹی سی کتاب میں ان کے سات افسانے ہیں جو آپ کو اپنے آس پاس کے لوگوں کی کہانیاں سناتے ہیں۔ کیا معلوم کہ آپ جب اس کتاب کو پڑھیں تو کچھ کہانیاں آپ کو خود پر ہی بیتی ہوئی محسوس ہوتی ہوں۔ پڑھیے دوست۔

Door Ki Awaz - دور کی آواز
  • New

Door Ki Awaz - دور کی آواز

Price Rs150.00
Availability: 3 In Stock

فیروز مکر جی کا فن پاکستان میں زیادہ نہیں جانا جاتا۔ وہ لندن میں رہتی ہیں، مگر ان کا دل برصغیر پاک و ہند کی عورت کے ساتھ ہی دھڑکتا ہے۔ ان کی یہ کتاب نہ صرف آپ کو جنوبی ایشائی خطے، بلکہ وہ جہاں رہتی ہیں، وہاں کے انسانوں کی کہانیاں بھی سناتا ہے۔ یہ دلچسپ اور پڑھی جانے والی کتاب ہے۔ پڑھیے دوست۔

Anees - انیس
  • New

Anees - انیس

Price Rs375.00
Availability: 3 In Stock

نیر مسعود صاحب کا قلم ہو اور بیان ہو میر انیس کا، تو فن مرثیہ نگاری سے شغف رکھنے والوں کو یہ کتاب کیونکر نہیں بھائے گی؟ مرثیہ نگاری ہی نہیں، انیس بڑے پائے و مقام کے شاعر بھی تھے۔ انہوں نے شاندار تخلیقات کیں اور اردو ادب پر ان کا احسان تاقیامت رہےگا۔ ہر اردو پڑھنے والے کو یہ کتاب پڑھنی چاہیے جناب۔

Chand Bazurg - چند بزرگ
  • New

Chand Bazurg - چند بزرگ

Price Rs80.00
Availability: 4 In Stock

حامد اختر خاں کئی مختصر مگر جامع کتابوں کے مصنف ہیں۔ ان کی یہ کتاب آپ کو ادب و تاریخ کے کئی کرداروں کا تعارف کرواتی ہے۔ تو آئئیے اور ملیں پروفیسر کرار حسین سے، علامہ مشرقی، فقیر بھائی، اور مولانا مودودی سے۔ یہ ان کی ملاقاتوں کے احوال ہیں اور آپ کو ان شخصیات سے بہترین متعارف کرواتے ہیں۔ پڑھیں دوست۔

Naey Khakay - نئے خاکے
  • New

Naey Khakay - نئے خاکے

Price Rs80.00
Availability: 4 In Stock

اس کتاب میں اختر حامد خاں آپ کو پاکستان کی جانی پہچانی و تاریخی شخصیات کے بہت مختصر خاکے بیان کرتے ہیں۔ پڑھیے کہ وہ جنرل ضیا، قدرت اللہ شہاب، عصمت چغتائی، سلیم احمد، مولانا محمد علی جوہر کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔ یہ بہت چھوٹی، ایک ہی نشست کی مگر دلچسپ کتاب ہے۔ پڑھیے۔

Meri Nakam Zindagi - میری...
  • New

Meri Nakam Zindagi - میری ناکام زندگی

Price Rs80.00
Availability: 1 In Stock

یہ مختصر کتاب اختر حامد خاں کی زندگی کا احاطہ کرتی ہے۔ اس میں وہ اپنے ذاتی اور لوگوں کے ساتھ اپنے تجربات اور سبق شئیر کرتے ہیں۔ کتاب کے آخری تین چار صفحات آپ کو بہت چونکا دیں گے کیونکہ یہ ان کی زندگی کا سبق ہیں۔ وہ 1921 میں پیدا ہوئے اور یہ کتاب 2000 میں چھپی۔ پڑھیے اور ان کے تجربہ سے سیکھیے دوست۔

Achhi Urdu Bhi Kya Buri...
  • New

Achhi Urdu Bhi Kya Buri Shay Hai - اچھی اردو...

Price Rs300.00
Availability: 4 In Stock

لیجیے۔ اجمل کمال صاحب پھر آ گئے۔ اور اس مرتبہ "اچھی اردو" پر اپنے شریر لہجے میں کچھ کہنے کو آئے ہیں۔ یہ ان کے ہلکے پھلکے، تنقیدی اور آسانی سے پڑھے جانے والے مضامین ہیں جو اچھی اردو کا لطف آمیز آپریشن کرتے ہیں۔ آپ یہ کتاب پڑھیں گے تو اردو کی "عین قاف" کی مشکلات سے آزاد ہو جائیں گے۔ شروع کیجیے دوست۔

Marsiya Khwani Ka Fun -...
  • New

Marsiya Khwani Ka Fun - مرثیہ خوانی کا فن

Price Rs150.00
Availability: 4 In Stock

نیر مسعود کا تحفہ قبول کیجیے۔ مرثیہ نگاری و مرثیہ خوانی برصغیر پاک و ہند میں مسلم ثقافت کا لازمی حصہ رہے ہیں اور رہیں گے بھی۔ اس کتاب میں آپ مرثیہ خوانی کے ابتدائی خدوخال جان پائیں گے اور اردو ادب کی شخصیات، میر خلیق، میر انیس اور مرزا دبیر کے فن کی جہتوں سے آشنا ہونگے۔ منفرد موضوع پر منفرد کتاب ہے۔

Bara Hindustani Shayer -...
  • New

Bara Hindustani Shayer - بارہ ہندوستانی شاعر

Price Rs380.00
Availability: 5 In Stock

دوستو، اجمل کمال جب بھی اور جو بھی  پیش کیا کریں، آپ فورا سے پہلے اور آنکھیں بند کر کے اسے اپنی لائبریری کا حصہ بنا لیا کیجیے اجمل صاحب کی اردو کتب بینی کے فروغ کے لیے بےپناہ خدمات ہیں۔ یہ کتاب بھی ان کی اردو/ہندی اور اس خطے سے محبت کا مونہہ بولتا ثبوت ہے۔ اسم بامسمیٰ ہے تو آپ اس پڑھتے کیوں نہیں؟

Bof-e-Kor - بوف کور
  • New

Bof-e-Kor - بوف کور

Price Rs200.00
Availability: 1 In Stock

مشہور ایرانی مصنف، صادق ہدایت کا ترجمہ شدہ مختصر مگر شاندار ناول پڑھیے۔ اس لیے بھی پڑھیے کہ یہ اجمل کمال صاحب کا اپنا کیا ہوا ترجمہ ہے۔ یہ اک تنہا شخص کی کہانی ہے جو اپنی زندگی اور تخلیق کو کاغذ پر منتقل اس لیے کر رہا ہے کہ زندگی اور مرنے کے بعد اپنی پہچان پا سکے۔ یہ فارسی ادب کی شاندار کتاب ہے۔

Naukar Ki Kameez - نوکر کی...
  • New

Naukar Ki Kameez - نوکر کی قمیض

Price Rs100.00
Availability: 8 In Stock

ونود کمار شُکل ہندی کے منفرد لکھاری ہیں۔ وہ نثر اور شاعری، دونوں میدانوں کے شہسوار ہیں۔ وہ بھارتی قصبوں میں رہنے والے متوسط طبقے کی روزمرہ زندگی کے شارح ہیں اور بہترین کردار نگاری کرتے ہوئے آپ کو ناول کے کرداروں سے مانوس کروا دیتے ہیں۔ اجمل کمال اور عامر انصاری کا بہترین ترجمہ۔ پڑھیے، لازمی پڑھیے۔

Aina-e-Hairat - آیؑنہؑ حیرت
  • New

Aina-e-Hairat - آیؑنہؑ حیرت

Price Rs400.00
Availability: 4 In Stock

سید رفیق حسین کے افسانوں کا یہ واحد مجموعہ ہے۔ یہ پرانی مگر کلاسیکی کتاب ہے اور اس کا اسلوب و بیان اردو پڑھنے والوں کے ہر دور میں زندہ رہا ہے اور ہر دور میں زندہ بھی رہےگا۔ اس کتاب میں ان کے افسانے اور  ان پر اردو لکھنے والوں کے سات شاندار مضامین ہیں۔ کہانی سے محبت کرنے والوں کے لیے تحفہ ہے۔ پڑھیے۔

Kahani Phoolon Aur...
  • New

Kahani Phoolon Aur Shaheedon Ki - کہانی پھولوں...

Price Rs500.00
Availability: 10 In Stock

یہ عقلیہ اسمٰعیل کی شاندار تاریخی تخلیق ہے مگر ہمارے ہاں کچھ زیادہ نہیں جانی گئی۔ یہ 1971 کے مشرقی پاکستان کے سانحہ کا بیان ہے اور ایسا بیان ہے کہ جیسے مصنفہ نے تمام واقعات اپنی آنکھوں سے دیکھ رکھے ہوں۔ سقوط ڈھاکہ کا خود پر بیتا ذاتی اور ادبی بیان ہے۔ پڑھیں گے تو آپ کو یاد رہے گا۔

Tamas - تمس
Add to cart
  • New

Tamas - تمس

Price Rs180.00
Availability: Out of stock

بھیشم ساہنی بھارت کے شاندار لکھاری اور سوشلسٹ رہنما تھے۔ وہ راولپنڈی میں پیدا ہوئے اور بٹوارے کی دکھ ساری عمر اپنے دل پر لیے چلتے رہے۔ یہ کتاب آپ کو 1947 کے فسادات کے چند کرداروں کی کہانیاں سناتی ہے جو اک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوتے ہیں۔ ناول کا علاقہ، راولپنڈی ہی ہے۔ تاریخی مگر دکھی کردینے والی کتاب ہے۔

Arbi Kahaniyan - عربی کہانیاں
  • New

Arbi Kahaniyan - عربی کہانیاں

Price Rs300.00
Availability: 8 In Stock

اجمل کمال آپ کے لیے لائے ہیں اک بار پھر اپنے انتخاب سے عربی کہانیاں۔ شاندار ترجمہ جو آپ کو کتاب میں دلچسپی کے ساتھ انگیج رکھے گا۔ اس کتاب کو پڑھیے اور یوسف ادریس، زکریا تامر، الیفہ رفعت، نبیل جورجی اور طیب صالح کے علاوہ اور بہت سے عربی لکھاریوں کے اسلوب کا لطف لیجیے۔ یاد رکھیں گے، دوست۔

Sqafti Ghuttan Aur...
  • New

Sqafti Ghuttan Aur Pakistani Moashra - ثقافتی...

Price Rs200.00
Availability: 10 In Stock

ارشد محمود پاکستان کے ترقی پسند دانشور ہیں اور اپنی اس کتاب میں پاکستانی معاشرے میں موجود مختلف قسموں کی گھٹن کا اک بےلاگ تجزیہ کرتے ہیں۔ وہ ہمارے معاشرے میں موجود گھٹن کو مختلف سائنسی اور تاریخی حوالہ جات سے اپروچ اور بیان کرتے ہیں۔ پاکستانی معاشرے کے رویوں کو سمجھنے کے لیے بہت عمدہ پڑھائی ہے۔

Parsa Bibi Ka Baghaar -...
  • New

Parsa Bibi Ka Baghaar - پارسا بی بی کا بگھار

Price Rs550.00
Availability: 5 In Stock

بھارتی مصنف، ذکیہ مشہدی کا فوکس عورت، معاشرہ، لوگ، رسوم و رواج اور ان کے تال میل سے پیدا ہونے والی کہانیاں ہیں۔ یہ ان کی کہانیوں کا مجموعہ ہے جس میں وہ آپ کو بھارت میں مسلم معاشرت کی بُنت میں لیے جاتی ہیں اور آپ کو وہاں کی معاشرت اور اس میں بسے لوگوں کا تعارف کرواتی ہیں۔ پڑھنے والی عمدہ کتاب ہے۔

Aakhri Sawariyan - آخری...
  • New

Aakhri Sawariyan - آخری سواریاں

Price Rs250.00
Availability: 4 In Stock

سید محمد اشرف بھارت میں رہنے والے اردو ناول اور افسانہ نگار ہیں۔ یہ اک نیم تاریخی اور نیم سوانحی ناول ہے جس نے پرصغیر پاک و ہند کی گنگا جمنی تہذیب کو اپنا موضوع بنایا اور بہترین انصاف کیا۔ یہ اس خطے، بالخصوص بھارت میں مسلمانوں کو زمانہءحال کا حقیقی چہرہ دکھانے کی کوشش کرتا ہے۔ پڑھنے والا ہے۔

Joothun - جوٹھن
  • New

Joothun - جوٹھن

Price Rs160.00
Availability: 7 In Stock

اوم پرکاش والمیکی، انڈیا میں دلت لٹریچر کے امام ہیں۔ یہ ان کی بہت مختصر آپ بیتی ہے جس میں انہوں نے "نچلی جاتی" کے لوگوں کے دکھ اور صرف دکھ بیان کیے ہیں۔ شیراز حسن کا شاندار ترجمہ ہے۔ یہ کتاب آپ کو انڈیا (اور پاکستان) میں سماج کی اونچ نیچ کے تکلیف دہ، مگر حقیقی سفر پر لے جائے گی۔ پڑھنا لازم ہے، لازم!

Lash Ki Numaish - لاش کی نمائش
  • New

Lash Ki Numaish - لاش کی نمائش

Price Rs280.00
Availability: 1 In Stock

جنگ، تشدد، قتل و غارتگری، بڑی طاقتوں کے غاصبانہ قبضے کے ملغوبے نے عراقی معاشرے کو کیسے کیسے زخم دیے اور وہاں بسنے والوں کو کسی ان-چاہی بربادی میں دھکیلا، یہ کتاب آپ کو اس کا تعارف فراہم کرے گی۔ حسن بلاسم نے حقیقی انسانی دکھ لکھے۔ ارجمند آرا نے شاندار ترجمہ کیا آپ کے لیے۔ پڑھیے ناں دوست۔