WhatsApp Dosti Books Now!
List of products by brand Ali Akbar Natiq - علی اکبر ناطق
Price
Rs200.00
علی اکبر ناطق- کی کیا ہی بات ہے۔ شاعر عمدہ، نثر نگار بھی شاندار۔ یہ ان کی نظموں کی کتاب ہے۔ آپ کو پڑھنا تو پڑے گی اور اس کے لیے ان کا اک شعر، اسی کتاب سے آپ کی نذر ہے: وہ چل پڑے تو زندگی کا نور پھیلنے لگا، جو رک گئے تو تھم گئی ہے نبض کائنات کی! ناطق کو کبھی بھی مِس نہ کیا کیجیے؛ کبھی بھی!
Price
Rs600.00
یہ ناطق کی "انفارمل آٹو بائیوگرافی" کہلوائی جا سکتی ہے۔ ناطق آپ کو اپنے خاندان سے ملواتے ہیں، اپنے گاؤں لیے چلتے ہیں اور اپنی زندگی کے واقعات سے آپ کو سرشار کرتے ہیں۔ اس میں مستریوں کی مزدوری ہے، چوری ہو جانے والی سائیکل ہے، ڈھور ڈنگر ہیں، دوست ہیں۔ بہت عام سا، بہت خاص ہے! پڑھیے۔ یاد رکھیں گے۔
Price
Rs400.00
یہ کتاب سیدھے سادے، ہلکے پھلکے انسانی واقعات آپ کے سامنے لاتی ہے۔ پڑھتے ہوئے آپ محسوس کرتے ہیں کہ یہ تمام کہانیاں تو آپ کے آس پاس کی ہی ہیں، اور شاید آپ خود کو ہی کسی کہانی کے کردار میں تلاش کر لیں؛ وہ کہانیاں جو ہمارے گرد بکھری ہوئی ہیں۔ بس ہمیں نظر نہیں آتیں۔ پڑھیے، یہ ہم سب کی کہانیاں ہیں۔
Price
Rs400.00
ناطق کے اس افسانوی مجموعے کی کہانیاں زندگی کی رونقیں اورایسے درد و غم کی داستانیں ہیں کہ جنہیں جمع کیا تو چودہ افسانوں کی کتاب مرتب ہو گئی۔ یہ وہ کہانیاں ہیں جن کی اکثریت بس زندگی کے چوراہوں پر جوان اور بوڑھی ہوجاتی ہیں مگر کوئی نہیں پڑھ پاتا۔ آپ تو مگر پڑھیے ناں۔
Price
Rs700.00
احمد جاوید کہتے ہیں کہ مولوی محمد حسین آزاد پر یہ کتاب پچھلے سو سال میں واحد کتاب ہے جو اپنے موضوع اور اسلوب کے حوالے سےپڑھنے کے قابل اور لائق تحسین ہے۔ پڑھتے ہوئے ایسا محسوس کیجیے گا کہ جیسے ناطق نے آزاد کا قلم مستعار لے کر یہ کتاب لکھی ہے۔ پڑھیے کہ یہ کتاب آپ کو یاد رہے گی۔
Price
Rs999.00
شاندار منظر اور کردار نگاری آپ کو مبہوت کر دے گی۔ پڑھیے کہ بظاہر اک دوسرے سے کٹے ہوئے لوگ، اک معاشرے میں مگر کیسے اک دوسرے کی کہانیوں کے حصے بن جاتے ہیں۔ یہ پاکستان نہیں، دنیا میں بسنے والے ہر عام شخص کی کہانی ہے۔ ضامن علی کے کردار کی حتمی اٹھان، آپ کو حیران کر دے گی۔
Price
Rs999.00
ولیم کی کہانی پڑھیے۔ اک انگریز کی جو متحدہ ہندوستان میں پیدا ہوتا ہے، بڑا ہوتا ہے اور اس دھرتی سے جڑ جاتا ہے۔ اپنی جُڑت کے خلوص میں وہ اس دھرتی اور اس کے لوگوں کو اپنا ہی سمجھتا ہے۔ مگر کیا لوگ اور دھرتی اسے بھی اپنا سمجھتے ہیں؟ یہ تو کتاب ہی آپ کو بتائے کی جناب! پڑھیے۔
Price
Rs600.00
ناطق نثرنگار تو شاندار ہیں ہی، شاعری بھی خوب کرتے ہیں۔ شاعری تو ویسے بھی نازل ہونے والی صنف ہے تو اسی عدسہ سے آپ ناطق کی نثر کو بھی جان سکتے ہیں۔ خوبصورت باتوں اور جذبات کی عکاس کتاب جس میں مختصر اور تھوڑا طویل بیان آپ کو مسحور رکھے گا۔ پڑھیے اور جھولا لیجیے۔