WhatsApp Dosti Books Now!

List of products by brand Krishan Chandar - کرشن چندر

Sarrak Wapis Jati Hay - سڑک...
  • New

Sarrak Wapis Jati Hay - سڑک واپس جاتی ہے

Price Rs400.00
Availability: 5 In Stock

کرشن چندر کی تحریر ہو اور آپ اسے کیسے مِس کر سکتے ہیں؟ یہ ناول ان کے حساس دل کی آواز کے عین مطابق ہے جس میں وہ ہندوستانی مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کی تذکرہ بہت تفصیل اور درد سے کرتے ہیں۔ چندر نے اپنی تمام تخلیقات میں عام لوگوں کی بہت خاص کہانیاں بیان کی ہیں۔ لازمی پڑھا کیجیے۔

Krishan Chandar Kay 13...
  • New

Krishan Chandar Kay 13 Afsanay - کرشن چندر کے...

Price Rs300.00
Availability: 5 In Stock

کرشن چندر شاندار ناول اور افسانہ نگار تھے۔ وہ انڈیا کے بٹوارے کا زخم ساری عمر اپنے دل میں لیے زندہ رہے۔ ان کی تحاریر بنیادی طور پر انسانی ٹریجڈیز کے گرد گھومتی ہیں۔ ناول یا افسانے، کرشن چندر ہمیشہ سے ہی پڑھنے والے لکھاری رہے ہیں اور رہیں گے۔ پڑھیے جناب۔

Shakist - شکست
  • New

Shakist - شکست

Price Rs700.00
Availability: 7 In Stock

شکست کی کہانی ایک ہندوستانی نیم دیہاتی بستی کے گرد گھومتی ہے جہاں ذات پات مذہب اور طبقاتی تقسیم کے بیچ محبت کی داستانیں جنم لیتی اور مرتی ہیں۔ انسانی فطرت کچھ حاصل کرنا  چاہتی ہے، سماج انکار کرتا ہے۔ کرشن چندر نے کیا شاندار عکاسی کی ہے۔ پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے۔

Bawan Pattay - باون پتے
  • New

Bawan Pattay - باون پتے

Price Rs700.00
Availability: 6 In Stock

تاش کے باون پتوں کی طرح، انسان اور ان سے جڑے معاملات بھی گویا اک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں۔ یہ اپنی طرز کے الگ الگ عوامل جب ملتے ہیں تو جیسے تاش کی بازی کا الگ رنگ بنتا ہے، عین ویسے ہی زندگی کا بھی رنگ الگ ابھرتا ہے۔ پڑھیے ممبئی کی اک طوائف، جمنا کی کہانی اور عظیم مصنف کی شاندار نثر کا لطف لیجیے۔

Hum Vehshi Hein - ہم وحشی ہیں
  • New

Hum Vehshi Hein - ہم وحشی ہیں

Price Rs400.00
Availability: 5 In Stock

کرشن چندر کی نسل کے لکھاریوں کے سینوں پر تقسیم ہند اور اس سے جڑے انسانی المیات کے گہرے زخم تھے۔ ہم وحشی ہیں بھی کرشن چندر کے دوسرے ناول، غدار، کی طرح انہی زمانوں پر اک تکلیف دہ بیان ہے۔ تہذیب کے دعویدار انسانوں کو، جو ان زمانوں میں ہوا، زیب نہیں دیتا تھا۔ پڑھیے دوست۔

Jab Khait Jagay - جب کھیت جاگے
  • New

Jab Khait Jagay - جب کھیت جاگے

Price Rs400.00
Availability: 8 In Stock

کرشن چندر کے اس ناول کو پڑھیے اور دھرتی اور دھرتی پر رہنے والوں کے دکھ، سکھ، غم، خوشی اور زندگی میں شریک ہو جائیے۔ یہ کتاب آپ کو دیہاتی رہتل کے رومان کے ساتھ ساتھ، زمین کے محنت کشوں کی زندگیوں کی حقیقی تصویر بھی دکھائے گی۔ تو پڑھیے اور چندر کی نثر سے لطف اٹھائیے۔

Doosri Barfbari Say Pehlay...
  • New

Doosri Barfbari Say Pehlay - دوسری برف باری سے...

Price Rs500.00
Availability: 4 In Stock

یہ ناول، اس میں بیان کردہ کہانی آپ کو بہت عرصہ گداز رکھے گی۔ انسانی رشتوں، بالخصوص محبت، وچھوڑے اور اس سے جڑے وہ انسانی جذبات جو انسانوں کو عموما حالات کے رحم و کرم پر لیے پھرتے ہیں؛ ان کا تذکرہ آپ کو اداس کرے گا، اور شاید آپ اس ناول کی کہانی میں اپنے سے جڑے لطیف جذبات میں مماثلت بھی تلاش کر لیں۔

Ghaddar - غدار
  • New

Ghaddar - غدار

Price Rs400.00
Availability: 4 In Stock

1947 کی اس تقسیم پر لکھا گیا جس کے نقوش شاید تاقیامت کروڑوں دلوں پر موجود رہیں گے۔ قاری کو چونکا دینے والا۔ یہ ناول آپ کو ان زمان و مکاں میں لے جائے گا جہاں اور جب متحدہ ہندوستان کی  کوکھ سے دو آزاد ملک جنم لے رہے تھے۔ انسانی نفسیات پر آپ کو تنقید اور کاٹ پڑھنے کو ملے گی۔

Aik Aurat Hazar Diwanay -...
  • New

Aik Aurat Hazar Diwanay - ایک عورت ہزار دیوانے

Price Rs500.00
Availability: 4 In Stock

کرشن چندر کے نام سے کون واقف نہیں۔ یہ ان کا روایت سے ہٹ کر اور اپنے وقت کا شاندار ناول ہے۔ قاری کو چونکا دینے والا۔ برصغیر کے عمومی روایت پسند معاشرے میں دہائیوں پہلے ایسا ناول لکھنا  بہت "جگرے" کا کام تھا اور یہ بہرحال، کرشن چندر کے ہاتھوں ہی ہونا تھا۔ پڑھیے اور شاندار نثر کا لطف لیجیے۔