WhatsApp Dosti Books Now!

List of products by brand Mustansar H Tarar - مستنصر حسین تارڑ

Vietnam Teray Naam - ویت...
  • New

Vietnam Teray Naam - ویت نام تیرے نام

Price Rs700.00
Availability: 5 In Stock

تارڑ صاحب کے سفرنامے بھی ادبی ٹچ لیے ہوتے ہیں اور انہیں پڑھنے والا ان کے ساتھ ساتھ ان جگہوں کی سیر تو کرتا ہی ہے، ان کے ایکسپریشن کا لطف بھی ساتھ ہی اٹھائے چلے جاتا ہے۔ کیا آپ ان کے ساتھ ویت نام جانا چاہیں گے؟ کیوں نہیں بھئی! تو پھر پڑھیے جناب۔

Sanam Kada Cambodia - صنم...
  • New

Sanam Kada Cambodia - صنم کدہ کمبوڈیا

Price Rs900.00
Availability: 5 In Stock

تارڑ صاحب آپ کو کمبیوڈیا لیے چلتے ہیں۔ آپ کو بھی ان کے ساتھ، وہاں جائے بغیر جانے کا اک موقع مل رہا ہے تو آپ جاتے کیوں نہیں؟ پڑھیں اور ان کے ساتھ کمبوڈیا کی تاریخ، معاشرت، لوگوں، ثقافت، تاریخی مقامات، رسوم اور رواج کے بارے میں جان جائیں تارڑ صاحب کی کیا ہی بات ہے!

Rakaposhi Nagar - راکاپوشی نگر
  • New

Rakaposhi Nagar - راکاپوشی نگر

Price Rs500.00
Availability: 4 In Stock

تارڑ صاحب کی پاکستان کے شمالی علاقہ جات سے محبت بہت پرانی ہے۔ وہ تو اپنی پرانی سوزوکی ایف ایکس پر اک دن وہاں جا پہنچے تھے۔ یہ مگر بہت پہلے کی بات ہے۔ انہوں نے گلگت بلتستان کو پاکستانیوں سے جیسے متعارف کروایا ہے، شاید ہی کسی اور نے کروایا ہو۔ یہ ان کا ویسا ہی اک سفر نامہ ہے۔ پڑھیے اور لطف لیجیے۔

Haramosh Naqabil-e-Faramosh...
  • New

Haramosh Naqabil-e-Faramosh - حراموش ناقابل فراموش

Price Rs700.00
Availability: 4 In Stock

تارڑ صاحب آپ کو اس بار حراموش لیے جاتے ہیں جو مواصلات کے اس دور میں بھی پہنچنے کے لیے اک مشکل جگہ ہے۔ تارڑ صاحب مگر عرصہ ہوا وہاں پہنچ گئے تھے۔ یہ کتاب آپ کو شمالی پاکستان کے ان پیارے اور خوبصورت لوگوں سے ملا دے گی جو آج بھی فطرت کی گود میں رہتے اور جیتے ہیں۔ پڑھیں گے تو جان اور مان جائیں گے۔

Cuba Kahani - کیوبا کہانی
  • New

Cuba Kahani - کیوبا کہانی

Price Rs1,200.00
Availability: 3 In Stock

کیوبا ہمارے ہاں کچھ زیادہ نہیں ڈسکس کیا جاتا اور شاذ ہی جانا جاتا ہے۔ وہ مگر اپنی تاریخ، ثقافت اور رہتل رکھنے والا اک ملک و معاشرہ تو ہے ہی ناں۔ تارڑ صاحب کے ساتھ کیوبا گھوم آئیے، بہت سستے نرخوں میں جناب۔ پڑھیں گے تو بہت لطف اٹھائیں گے۔ تارڑ صاحب کی کوئی کتاب کبھی بھی مِس نہ کیا کیجیے؛ مفت مشورہ ہے!

Lahore Awargi - لاہور آوارگی
  • New

Lahore Awargi - لاہور آوارگی

Price Rs1,400.00
Availability: 3 In Stock

تارڑ کے ساتھ چلیں۔ وہ آپ کو لاہور لیے چلتے ہیں۔ آپ اگر لاہور میں رہتے بھی ہیں تو بھی تارڑ آپ کو وہاں وہاں لیے جائیں گے جہاں آپ شاید ہی پہلے کبھی گئے ہونگے۔ پرانا لاہور دیکھیے، پڑھیے اور کہیں کہیں نئے لاہور کا تذکرہ بھی دیکھیے۔ یہ کتاب پڑھنے کے بعد آپ لاہور کے جادو کے مزید قائل ہو جائیں گے۔

Khaso Khashak Zamanay - خس...
  • New

Khaso Khashak Zamanay - خس و خاشاک زمانے

Price Rs1,800.00
Availability: 3 In Stock

یہ اردو ادب کے عظیم ترین ناولز میں شامل ہے، اور ہمیشہ رہے گا۔ اردو پڑھنے والوں کا ہر زمانہ، اس کتاب کا زمان و مکاں رہے گا۔ گوجرانوالہ کے گاؤں، نت کلاں سے لاہور، امریکہ، کینیڈا، جاٹوں اور ان کے سیپیوں کی تین نسلوں کی کہانی۔ بخت جہاں کا کردار آپ کو تاعمر یاد رہے گا۔ ہمارا دعویٰ ہے۔ لازمی پڑھیے، لازمی۔

Australia Awargi - آسٹریلیا...
  • New

Australia Awargi - آسٹریلیا آوارگی

Price Rs700.00
Availability: 9 In Stock

پڑھیے تارڑ کی زندگی کے بھولے بسرے کرداروں کا تذکرہ۔ عظمیٰ گیلانی سے ملاقات کا احوال اور اپنے اک سکھ دوست سے تقریبا 60 برس میں تیسری ملاقات کی جذباتی رؤداد۔ آسٹریلیا کے اصل باشندوں، آبریجنلز، کے خدائی تصورات اور ان کے علاقے کے مناظر۔ آسٹریلیا جائے بغیر، صرف یہ کتاب پڑھ کر ہی آسٹریلیا گھوم آئیں بھئی!

Khatoot - خطوط
  • New

Khatoot - خطوط

Price Rs400.00
Availability: 13 In Stock

تارڑ کے نہایت ہی خوبصورت بیان میں پڑھیے اردو ادب کے عہدساز لکھاریوں کے خاکے، حالات زندگی اور ان کے خطوط۔ اس کتاب میں آپ کو شفیق الرحمٰن، کرنل محمد خان اور خالد اختر کی زندگیوں کے بارے میں بہت کچھ جاننے کو ملے گا۔ یہ بھی کہ ٹریجیڈی کیسے ان تمام کی زندگی کا حصہ رہی۔ دل گداز کر دینے والی کتاب ہے۔

Aur Sindh Behta Raha - اور...
  • New

Aur Sindh Behta Raha - اور سندھ بہتا رہا

Price Rs700.00
Availability: 2 In Stock

تارڑ کی شاندار "سندھ آوارگی" پڑھیے اور سندھ کے صوبے، لوگ، مقامات اور رسوم و رواج کے بارے میں تفصیل سے جانیے۔ پاکستان میں، بدقسمتی سے، اپنے ہی صوبوں کے بارے میں ایسے سفرنامے بہت کم تحریر کیے گئے ہیں۔ یہ کتاب آپ کو بالکل اک نیا سندھ متعارف کروا دے گی۔ بیان تو خیر تارڑ کا ویسے ہی کمال کا ہے۔

Raakh - راکھ
  • New

Raakh - راکھ

Price Rs1,200.00
Availability: 7 In Stock

تارڑ کا شاندار ناول ہے جو مشرقی پاکستان کے سانحہ کے آس پاس کے حالات سے لے کر، سنہ 1990 کی دہائی کے کراچی تک کے واقعات کا احاطہ کرتا ملے گا۔ اس میں آپ کو وطن عزیز کے ماضی میں ہونے والے ضیاع کا بیان تو ملتا ہی ہے، اس کے جاری رہنے کا احساس بھی آپ کو ملے گا۔ تارڑ کی باکمال نثر میں، آپ کے لیے۔

Payar Ka Pehla Punjab -...
  • New

Payar Ka Pehla Punjab - پیار کا پہلا پنجاب

Price Rs1,200.00
Availability: 2 In Stock

 یہ کتاب ہر پاکستانی کو پڑھنی چاہیے، بالخصوص ہر پنجابی کو۔ اس لیے نہیں کہ یہ پنجاب کا بیان ہے، اس لیے کہ یہ پنجاب کے سماج، تاریخ، مقامات، اور معاشرت کے اس نقصان کا بیان بھی ہے جو وطنِ عزیز میں اپنی تاریخ و تہذیب کی نگہبانی نہ کرنے کا ہے۔کتاب آپ کو ملکہ ہانس سے امرتسر لے جاتی ہے، اور بہت کچھ بھی ہے۔

Payar Ka Pehla Shehar -...
  • New

Payar Ka Pehla Shehar - پیار کا پہلا شہر

Price Rs1,200.00
Availability: 2 In Stock

تارڑ کی پاسکل سے شاید ہی کوئی محبت کرنے والا واقف نہیں ہو گا۔ کیا آپ واقف ہیں اس سے؟ اگر نہیں، تو کیوں نہیں؟ یہ تارڑ کی اولین تخلیقات میں سے ہے اور آپ کو اس میں محبت کے آغاز سے  لے کر، زیاں کا سامنا کرنے تک کی کہانی ملتی ہے۔ کرداروں کا بیان سے آپ پاسکل کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ پڑھیے دوست۔

Munh Wal Kaabay Shareef -...
  • New

Munh Wal Kaabay Shareef - منہ ول کعبے شریف

Price Rs1,200.00
Availability: 7 In Stock

یہ تارڑ کا سفرِ حج ہے، اور بےپناہ محبت، عقیدت اور حساسیت کا بیان لیے ہوئے ہے۔ جدید اردو میں شاید ہی اس سے بہتر سفرِ حج لکھا گیا ہو۔ کتاب میں سعودی معاشرت پر مشاہدہ ہے اور اپنی ذات کے بیتے تجربات بھی۔ آقا محمدﷺ کا تذکرہ کئی مقامات پر ایسا ہے کہ آنکھیں بھر آتی ہیں۔ پڑھیے؛ یہ کتاب یاد رکھیں گے۔

Moscow Ki Sufaid Raatain -...
  • New

Moscow Ki Sufaid Raatain - ماسکو کی سفید راتیں

Price Rs600.00
Availability: 1 In Stock

جوانی کے اوائل میں ماسکو جانے والے تارڑ، اب اپنے بڑھاپے کی ابتدا میں وہاں جاتے ہیں۔ ان لوگوں سے ملتے ہیں جن سے ان کی ملاقات کئی دہائیوں قبل ایسے ہوئی تھی کہ تب شناسائی نہ تھی۔ اس کتاب کے آخر میں لیو ٹالسٹائی کی قبر کے ساتھ تارڑ کا اک ایسا مکالمہ ہے جو ازخود اک شاہکار ہے۔ پڑھیے، یہ شاندار بیان ہے۔

Jokaliyan - جوکالیاں
  • New

Jokaliyan - جوکالیاں

Price Rs800.00
Availability: 11 In Stock

چلیے اور تارڑ کے ساتھ ٹلہ جوگیاں چلیے اور وہاں سے پھر ان کے گاؤں جوکالیاں کا چکر بھی لگا آئیے۔ اس آوارہ گردی میں تاریخ، ادب، مزاح اور معاشرت کا تڑکہ بھی آپ کے ساتھ رہے گا۔ ٹلہ جوگیاں کی تاریخ جیسے تارڑ نے بیان کی ہے، وہ آپ کو اک حوالہ کے طور پر یاد رہے گی۔ پڑھیے۔ یہ مختصر سی کتاب بہت دلچسپ ہے۔

Gypsy - جپسی
  • New

Gypsy - جپسی

Price Rs500.00
Availability: 2 In Stock

تارڑ کو پڑھنے والے جان سکتے ہیں کہ یہ ان کی یورپ-گردی کے اولین واقعات پر مشتمل حقیقی واقعاتی بیان ہے۔ تارڑ کی ہی "پیار کا پہلا شہر" کی طرح، یہ اردو ادب میں محبتی ناسٹیلجیا کا بہت ہی شاندار بیان ہے۔ یہ کتاب آپ کو جذبات کے ساتھ ساتھ، انسانی زندگی کے واقعات کی رولر کوسٹر پر لیے چلتی ہے۔ پڑھیے جناب۔

Ghar-e-Hira Mein Aik Raat -...
  • New

Ghar-e-Hira Mein Aik Raat - غار حرا میں ایک رات

Price Rs900.00
Availability: 5 In Stock

آقا محمدﷺ سے محبت، عشق اور عقیدت کا اس سے بہتر بیان جدید اردو میں شاید ہی موجود ہو۔ تارڑ کئی جگہوں پر کہہ چکے ہیں کہ اس غار میں گزاری اک رات کا تجربہ، ان کی زندگی کے اک بہت بڑے حصے کے تجربے سے بڑا ہے۔ کتاب میں واقعاتی بیان تو موجود ہے ہی، روحانیت کی لہریں بھی آپ کو شاد کرتی ہیں۔ پڑھیے، لازمی پڑھیے۔

Dais Huaye Pardais - دیس...
  • New

Dais Huaye Pardais - دیس ہوئے پردیس

Price Rs600.00
Availability: 8 In Stock

پوٹھوہاری پنجاب کے پس منظر میں تحریر کردہ یہ کتاب آپ کو اس پنجاب کی سیر کروائے دیتی ہے جہاں رشتوں کی قدر ہے، حالات کا جبر ہے اور تقدیر کا اک پھیرا ہے جس میں مٹی اپنے سے جڑے لوگوں کو کئی نسلوں بعد بھی اپنی طرف کھینچ لاتی ہے۔ گاؤں سے تعلق رکھنے والے ہر شخص کو یہ کتاب، اپنی کتاب لگے گی۔ پڑھیے دوست۔

Aye Ghazal-e-Shab - اے غزال شب
  • New

Aye Ghazal-e-Shab - اے غزال شب

Price Rs900.00
Availability: 10 In Stock

وہ جو رزق اور حالات کے جبر کے تحت اپنے گھروں کو چھوڑتے ہیں، اور اپنے ہی ملک کے دوسرے شہروں یا پھر اجنبی دیسوں میں جا بسیرا کرتے ہیں، انہیں یہ کتاب اپنی زندگی کی کہانی سناتی محسوس ہو گی۔ پڑھیے اور جانیے کہ اپنی جنم بھومی کی کشش کیسے ہجرت کر جانے والوں کی شخصیت کا ہمیشہ کے لیے حصہ بن جاتی ہے۔