WhatsApp Dosti Books Now!

Active filters

Zikar-e-Darwaish - ذکر درویش
  • New

Zikar-e-Darwaish - ذکر درویش

Price Rs700.00
Availability: 5 In Stock

یہ جسٹس سید افضل حیدر کا خوبصورت محبتی بیان ہے، جناب حضرت میاں علی محمد خان (بسی شریف، ہشیار پور، انڈیا اور پھر پاک پتن شریف کے بارے میں۔ اس کتاب میں چشتیہ سلسلہ کے اِن بزرگ کے احوال و معمولات کا ذکر ہے۔ یہ روحانی محبت میں ڈوبی ہوئی بہت دھیمے مزاج کی کتاب ہے۔ پڑھیے جناب۔

Khaincha Tani - کھینچا تانی
  • New

Khaincha Tani - کھینچا تانی

Price Rs600.00
Availability: 3 In Stock

آپ کو اردو میں ایسی کتب بہت کم پڑھنے کو ملتی ہونگی جو مظہر سعید قریشی صاحب نے آپ کے لیے تحریر کر دی ہے۔ یہ ان کے ذاتی مشاہدات و تجربات کی تحاریر ہیں جو ان کے ساتھ بیت جانے والے مافوق الفطرت اور ماورائے عقل واقعات کا احاطہ کرتی ہیں۔ یہ پڑھیے کہ ایسی تحاریر اردو میں بہت کم لکھی گئی ہیں۔

Hikayat-e-Roomi-o-Saadi -...
  • New

Hikayat-e-Roomi-o-Saadi - حکایات رومی و سعدی

Price Rs400.00
Availability: 5 In Stock

مسلم تصوف کی تاریخ ان دو اولیا کے تذکرہ کے بغیر مکمل ہو ہی نہیں سکتی۔ رومی و سعدی نے پوری دنیا کے مسلمانوں کو اپنے عشق، جذب، کلام و حکایات سے مبہوت کیے رکھا اور یہ سلسلہ تاقیامت جاری رہے گا۔ دوست، اس کتاب کو پڑھیے کہ یہ پڑھنے کی شے ہے۔

Labbaik - لبیک
  • New

Labbaik - لبیک

Price Rs300.00
Availability: 5 In Stock

یہ ممتاز مفتی کی مشہور زمانہ کتاب ہے۔ یہ ان کا سفرنامہ حج ہے جو اک گہرے جذب کی حالت میں تحریر کیا گیا۔ یہ کتاب آپ کے دل پر بھی اثر کر جائے گی۔ پڑھیے گا تو اس کتاب کو یاد رکھیں گے۔ لبیک ایسی کتاب ہے جو کبھی بھی پرانی یا "بوڑھی" نہیں ہو گی۔

Guru Rajneesh Oshu - گرو...
  • New

Guru Rajneesh Oshu - گرو رجنیش اوشو

Price Rs2,250.00
Availability: 2 In Stock

گرو رجنیش اپنے وقت کے بہت دلچسپ انسان اور کردار تھے۔ انہوں نے لاکھوں کروڑوں انسانوں کو اپنی تعلیمیات سے مبہوت کیے رکھا۔ انہوں نے انسانوں کو اپنے اندر جھانکنے اور زندگی کی پرتوں کو بسا اوقات متنازعہ طریقے سے کھولنے اور سمجھنے کی تحریک دییے رکھی۔ یہ پر لطف اور "مزیدار" کتاب ہے۔ پڑھیے جناب۔

Shams-o-Rumi - شمس و رومی
  • New

Shams-o-Rumi - شمس و رومی

Price Rs480.00
Availability: 3 In Stock

رومی کا تذکرہ ہو، اور شمس تبریز کا ذکر نہ آئے۔ شمس تبریز کا تذکرہ ہو اور رومی کا ذکر نہ آئے؛ کیا یہ ممکن ہے؟ اس مختصر، مگر دلچسپ کتاب میں عبدالمالک آروی آپ کو ان دونوں کے استاد-شاگرد تعلق اور پھر اس کی روحانی جہتوں میں لیے چلتے ہیں۔ تصوف، بالخصوص اسلامی صوفی ازم سے دلچسپی رکھنے والے تو لازمی پڑھیں۔

Tareekh-e-Tassawuf - تاریخ...
  • New

Tareekh-e-Tassawuf - تاریخ تصوف

Price Rs400.00
Availability: 3 In Stock

تصوف کو عمومی اور اسلامی تصوف کو خصوصی طور پر سمجھنے اور جاننے کے لیے اس کتاب کا مطالعہ ضروری ہے۔ مولانا عبدالماجد دریا آبادی دہریت کے تشکک سے ایمان کے تیقن تک آنے والے بلند پایہ سکالر تھے اور انہوں نے اپنی زندگی صرف مذہبی ہی نہیں، سماجی و معاشرتی علوم کے لیے وقف کیے رکھی۔ شاندار کتاب ہے جناب۔

Bukkal Day Vich Chore - بکل...
  • New

Bukkal Day Vich Chore - بکل دے وچ چور

Price Rs300.00
Availability: 5 In Stock

اس کتاب میں ڈاکٹر نجیبہ عارف نے ممتاز مفتی صاحب کے ان افسانوں کا تجزیہ کیا ہے جو ان کے نزدیک کوئی نہ کوئی روحانی جہت رکھتے ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ اس کتاب کا تعارف لکھتے اور افسانوں کا تجزیہ کرتے "مجھ پر بہت دلچسپ انکشافات ہوئے۔" ممتاز مفتی کو پڑھنے والے، یہ کتاب پڑھ کر ان کی روحانی جہت کو سمجھ سکیں گے۔

Hikayat-e-Sadi - حکایات سعدی
  • New

Hikayat-e-Sadi - حکایات سعدی

Price Rs480.00
Availability: 4 In Stock

شیخ سعدی کے نام سے کون واقف نہیں ہے۔ سرزمینِ ایران سے صدیوں پرانی پھوٹتی دانش کے سرخیل صوفی، بزرگ جو دنیا اور زندگی کے حقیقی امور کو ایسی دلپذیر سچائی سے بیان کرنے کا وصف رکھتے ہیں کہ پڑھنے والا زندگی کی بہت سی ٹھوکروں سے بچ جاتا ہے۔ فہم، ادراک اور شعور: یہ سب سعدی کی پہچان ہیں۔ پڑھیے جناب!

Raaz-e-Hayat - راز حیات
  • New

Raaz-e-Hayat - راز حیات

Price Rs480.00
Availability: 7 In Stock

مولانا وحید الدین جیسے لوگ تمام انسانیت کا ورثہ ہوتے ہیں اس لیے کہ ایسے لوگ اپنی زندگیوں کی دانش معاملات کو پیچیدہ بنائے بغیر آسانیاں تخلیق کرنے کے لیے وقف کر دیتے ہیں۔ روز مرہ کے معاملات میں شاندار رہنمائی فراہم کرتی ہوئی ان کی تحاریر ہر کسی کے لیے پڑھنے کی خاص چیز ہیں۔ آپ کیوں مِس کیجیے گا بھلا؟

Hikmat-e-Rumi - حکمت رومی
  • New

Hikmat-e-Rumi - حکمت رومی

Price Rs900.00
Availability: 5 In Stock

قونیہ کے رومی سے دنیا کے ہر کونے کے لوگ محبت کرتے ہیں اور صدیوں سے ان کی حکایات، اشعار اور کلام تمام مذاہب اور ثقافتوں کے لوگوں کو مبہوت کرتے چلے آ رہے ہیں۔ یہ سلسلہ تاقیامت جاری رہے گا۔ آپ نے اگر یہ کتاب رومی کے حوالے سے نہیں پڑھی، تو پڑھیے۔ رومی کو جانیے۔ جانیں گے، تو مانیں کے!

Sheikh Saadi Ki Batain - شخ...
  • New

Sheikh Saadi Ki Batain - شخ سعدی کی باتیں

Price Rs480.00
Availability: 9 In Stock

شیخ سعدی برصغیر پاک و ہند اور ایران و ترکی کے ساتھ ساتھ ہر اس خطے کی لوک رہتل کے دانشور ہیں جہاں افراد زندگی کے مطالب و مقاصد کے بارے میں جاننے کی لگن رکھتے ہیں۔ محمد مغفور الحق صاحب نے ان کی چنیدہ حکایات آپ کے لیے پیش کی ہیں۔ لازم ہے کہ آپ بھی انہیں پڑھیں!

Baba Guru Nanak - بابا گرو...
  • New

Baba Guru Nanak - بابا گرو نانک

Price Rs999.00
Availability: 11 In Stock

بابا گرو نانک اور پنجاب اک دوسرے کے ساتھ تاقیامت نتھی ہیں۔ اک کے بغیر دوسرے کی داستان نامکمل ہے۔ سکھ مذہب کے بانی اور توحید پرست بابا جی نہ صرف پنجاب، بلکہ دنیا کے تمام معاشروں کا مشترکہ ورثہ ہیں۔ ان کی زندگی، گیان اور سفر کے بارے میں پڑھیے۔ کتاب میں بین المذاہب محبت کا بیان آپ کو بہت لطف دے گا۔

Islam Ki Roohani Qadrain -...
  • New

Islam Ki Roohani Qadrain - اسلام کی روحانی قدریں

Price Rs1,200.00
Availability: 8 In Stock

یہ صرف اپنے ہی وقت کی نہیں، تمام وقتوں کے لیے تحفہ کتاب ہے۔ حنیف رامے مرحوم، اسلام اور اس کی تعلیمیاتِ زندگی کا اک شاندار روحانی پہلو اپنے قاری کے سامنے لاتے ہیں اور ثابت کرتے ہیں کہ زندگی میں اسلامی روحانی اقدار کیسے اعلیٰ رویے شامل کرتی ہیں۔ یہ کتاب ہر کسی کو پڑھنی چاہیے۔ بہت عمدہ زاویہ دیتی ہے۔

Yunus Emre: Mohabbat Ka...
  • New

Yunus Emre: Mohabbat Ka Safar - یونس ایمرے:...

Price Rs1,200.00
Availability: 5 In Stock

یونس ایمرے ترکی کے انسان دوست اور عوامی شاعر ہیں۔ انہیں گزرے اک عرصہ ہو گیا، مگر شاعر اور لکھاری کی تخلیقات اسے زندہ رکھتی ہیں۔ ان کا کلام آج بھی ہمارے دِلوں کو چھونے کی  طاقت رکھتا ہے۔وہ صرف ترک قوم کے ہی نہیں، انسان دوستی سے محبت کرنے والے ہر شخص اور ہر روایت کے شاعر ہیں۔ پڑھیں دوست۔