WhatsApp Dosti Books Now!
Price
Rs400.00
مرزا حامد بیگ صاحب کے بارہ افسانے اور ایک ناولٹ ہے اس کتاب میں اور وہی ان کا بیان بھی: حقیقت، علامتی اور پھر واقعاتی کہ جس کی وجہ سے وہ جانے جاتے ہیں۔ ان کی باقی کتابوں کی طرح یہ بھی آپ کے پڑھنے والی کتاب ہے۔ وہ اپنے فن کے شہسواروں میں سے ایک ہے۔ پڑھیں گے تو جانیں گے جناب۔
Price
Rs500.00
گویا سچے واقعات پر مبنی یہ محبت، وچھوڑے اور پھر وصال کی تکون پر لکھا مختصر مگر بہت خوبصورت ناول ہے۔ تھوڑا علامتی ہے مگر شہریار مرزا کا کردار شاید آپ کو اپنی محبتی زندگی کی بھی یاد دلا دے گا۔ بس یہ کہ اسے قریبا 25 برس لگ گئے اپنی انارکلی تک پہنچنے میں۔ پڑھیں دوست۔ یاد رکھیں گے۔
Price
Rs650.00
ہمارا ماننا ہے کہ اس ناول کو اردو ادب میں وہ مقام نہ مل سکا جو ملنا چاہیے تھا۔ یہ ناول پاکستان کے دیہی معاشرے کے پس منظر میں تحریر کیا گیا ہے۔ آپ کو اس میں شہباز خان کا بہت بھرپور کردار پڑھنے کو ملے گا، بہت ہی بھرپور۔ معاشرتی تضادات اور اس میں مذہب و سرکار کا کردار۔۔۔پڑھنے کی کتاب ہے صاحبو۔
Price
Rs650.00
ارشد چہال نے اردو میں اک بہت منفرد موضوع پر قلم اٹھایا ہے: آب و ہوا۔ آپ کو پاکستان کے سرسبز علاقوں میں معاشرت، سرکار، طاقتور مافیا، بےبس عوام اور وہاں جاری معاشی طاقت کے حصول کے وہی متفرقات پڑھنے کو ملیں گے جو ہمارے وطن کا بدقسمتی سے خاصہ بن چکے ہیں۔ یہ بہت منفرد کتاب ہے۔ پڑھیے جناب۔
Price
Rs650.00
سلمیٰ اعوان کے نام سے اردو ادب پڑھنے والے بخوبی واقف ہیں۔ یہ ان کا ناول ہے اور مشرقی پاکستان کے بنگلہ دیش بن جانے کے سماجی، معاشرتی اور انسانی واقعات پر بنیاد کرتا ہے۔ اس کتاب کی اشاعت مارشل لا دور میں بہت مشکل سے ممکن ہو پائی تھی۔ یہ ان کی باقی کتابوں کی مانند، بہت پڑھنے والی کتاب ہے۔ پڑھیے دوست۔
-33%
Regular price
Rs700.00
Price
Rs469.00
Availability: 238 In Stock
یہ کراچی کے بدن سے بہتے ہوئے پاکستان کے خون کی کہانی ہے جس میں بیان کیے گئے تمام واقعات سچ ہیں۔ یہ اک قوم پرست جماعت کے لسانی جماعت بننے تک کی تاریخی دستاویز ہے جو کراچی کی اک عام سی عورت، نوشابہ، کی ڈائری کے ذریعے بیان کی گئی ہے۔ عثمان جامعی کی شاندار تخلیق ہے۔ لازمی پڑھنے والی کتاب ہے دوستو۔
Add to cart
-20%
Regular price
Rs600.00
Price
Rs480.00
Availability: Out of stock
رشاد بخاری اکثر اپنا لکھا اور کہا ہوا اپنے پاس ہی رکھتے ہیں۔ غلط کرتے ہیں۔ ان سے یہ بات تو چلتی رہے گی، مگر آپ ان کا یہ بہت مختلف ناول تو پڑھیے ناں۔ اپنی طرز اور موضوع کے اعتبار سے یہ پڑھنے والی بہت مختلف کتاب ہے، مگر آپ کو انسانی (جنسی) نفسیات، چاہنے اور چاہے جانے کی خواہش کے خوابوں میں لیے چلے گی۔
Price
Rs1,800.00
اردو ادب پڑھنے والا کوئی بھی شخص اردو ادب پڑھنے والا کیسے کہلوا سکتا ہے اگر اس نے عبداللہ حسین کا اداس نسلیں نہیں پڑھ رکھا تو؟ تقسیم ہند کے واقعات کا بیان لیے، یہ وہ ناول ہے جو سیاست، محبت، معاشرت، انسانی رشتوں، اور زندگی کے خسارے کی شاندار تصویر اور تفسیر پیش کرتا ہے۔ لازم/لازم ہے کہ آپ اسے پڑھیں!
Price
Rs900.00
محمد الیاس شاندار ناول و افسانہ نگار بھی۔ ان کا یہ ناول آپ کو برصغیر پاک و ہند میں مردانہ جنسی رویوں کے پیچیدگیوں میں لے جاتا ہے جہاں آپ کریم بخش سے ملتے ہیں، رفیق، جو اپنی بیوی کو باندھ کر رکھتا ہے، شکیلہ ہے جو بےمہار جنسی رویے کے حامل ہے۔ یہ بہت چونکا دینے والی کتاب ہے۔ لازم ہے کہ آپ اسے پڑھیں۔
Price
Rs450.00
محمد الیاس اردو کہانی نویسی اور ناول نگاری میں بڑا مقام رکھتے ہیں۔ یہ ان کے افسانوں کا مجموعہ ہے اور ان افسانوں کا موضوع وہی پرانا ہے: انسان، معاشرتی تضادات اور پاکستانی معاشرت میں موجود پسے ہوئے طبقات کی مسلسل چہد و بےچارگیاں جنہیں وہ ساری عمر سہتے رہتے ہیں۔ حساس مگر پڑھنے کی بہترین تحاریر ہیں۔
Price
Rs400.00
یہ انتظار حسین صاحب کے افسانوں کی چھٹی کتاب تھی اور اس میں 17 افسانے ہیں۔ اپنی کہانیوں میں انہوں نے مختلف موضوعات کو استعاراتی انداز میں اٹھایا اور بیان کیا ہے۔ ان کی یہ کہانیاں ماضی کی پرچھائیوں، بھولی بسری یادوں اور تقسیم ہند سے پیدا ہونے والے معاشرتی المیے پر ہیں۔ پڑھیے جناب؛ پڑھیے۔
Price
Rs500.00
انتظار حسین صاحب کی اس کتاب میں کچھوے نام کا افسانہ اک شاہکار افسانہ ہے جو اک کچھوے اور مرغابی میں گفتگو کا بہت دلچسپ بیان ہے۔ اسی شاندار افسانے کے نام پر یہ ان کی افسانوں پر مبنی کتاب ہے جو آپ کو ان کے علامتی اور جادوئی بیان کی دنیا میں لیے جاتی ہے۔ انتظار کو لازمی پڑھا کیجے دوست۔ لازمی!
Price
Rs600.00
اس کتاب کا بس اتنا تعارف ہی کافی ہے کہ یہ انتون چیخوف کی کہانی ہے اور انتظار حسین صاحب کا ترجمہ ہے۔ بھئی، آپ یہ کتاب کیوں نہیں پڑھیں گے؛ ہیں؟
Price
Rs1,800.00
احمد بشیر پاکستان کے بہت سچے کھرے اور صاف گو صحافی اور لکھاری تھے۔ یہ ان کی زندگی کے حقیقی واقعات اور کرداروں کا بیان کردہ ناول ہے۔ یہ ناول آپ کو پاکستانی تاریخ سے بہت دلچسپ انداز میں متعارف بھی کروائے گا اور آپ کو کئی مقامات پر ہلا بھی دے گا۔ سچ ایسا ہی کرتا ہے۔ یہ آپ کو لازما پڑھنا چاہیے جناب۔
Price
Rs2,600.00
پڑھیے شہریار اور درشہور کی محبت کے بہت ہی دلچسپ کیمیا کی کہانی جو جاگیرداری نظام کے معاشرت کے آس پاس بُنی گئی ہے۔ سردار وقار کا کردار آپ کو بالخصوص یاد رہے گا۔ باقی کرداروں کی نفسیاتی بُنت اور اٹھان آپ کو اس کتاب کے ساتھ مسلسل جوڑے رکھی گی اور آپ اسے بھولیں گے نہیں۔ یہ ہر لحاظ سے اک بڑا ناول ہے۔
Price
Rs700.00
یہ انتظار حسین صاحب کا بہت مشہور ناول ہے اور ماضی کے دریچوں میں سے آپ تک قرطبہ اور غرناطہ کی داستانیں لاتا ہے۔ آپ کو اس کتاب میں ماضی سے محبت اور روایت میں پناہ کی تلاش کرنے کی کوشش نمایاں نظر آئے گی۔ یہ پرانی اقدار کے بکھرنے اور نئی اقدار کی سطحیت پر تبصرہ بھی ہے۔ شاندار کتاب ہے؛ پڑھیے دوست۔
Price
Rs800.00
غلام باری، جو باری علیگ کے نام سے جانے جاتے ہیں، بہت مختصر زندگی پا سکے مگر ان کی تحاریر، بالخصوص تاریخ پر تحاریر انہیں ہمیشہ زندہ رکھیں گے۔ یہ کتاب آپ کو ایسٹ انڈیا کمپنی سے متعارف کرواتی ہے اور بتاتی ہے کہ انگریزوں کا معاشی و سیاسی حوالوں سے سامراجی مزاج کیسا تھا۔ یہ پڑھنے والی شاندار کتاب ہے۔
Price
Rs500.00
مظفر محمد علی کا شاندار ترجمہ ہے لیو ٹالسٹائی کے اس ناول کا جو اسی نام سے ہے۔ یہ ناول ٹالسٹالی کا آخری ناول تھا اور ان کی وفات کے بعد شائع ہوا۔ یہ اک تاتاری مسلم جنگجو سردار کی کہانی ہے جو جنگ آزادی چیچنیا اور امام شامل کے پس منظر میں تحریر کی گئی۔ یہ ناول آپ کے ساتھ ہمیشہ زندہ رہے گا۔ پڑھیے جناب۔
Price
Rs400.00
یہ صدیق عالم کا چوتھا ناول ہے جو 38 گھنٹے کی مدت کا انڈین احوال آپ کے سامنے لا کھڑا کرتا ہے۔ یہ تیزی سے بدلتے ہوئے انڈین سماج میں معیشت، عدلیہ، فوج، مذہبی جنون، پولیس اور میڈیا پر اک پیچیدہ مگر بہت دلچسپ بیانیہ آپ تک لاتا ہے۔ یہ مختصر ناول آپ اک فہرست میں پڑھ لیں گے کیونکہ یہ بہت دلچسپ ہے۔
Price
Rs400.00
کرشن چندر کی تحریر ہو اور آپ اسے کیسے مِس کر سکتے ہیں؟ یہ ناول ان کے حساس دل کی آواز کے عین مطابق ہے جس میں وہ ہندوستانی مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کی تذکرہ بہت تفصیل اور درد سے کرتے ہیں۔ چندر نے اپنی تمام تخلیقات میں عام لوگوں کی بہت خاص کہانیاں بیان کی ہیں۔ لازمی پڑھا کیجیے۔
Price
Rs999.00
پڑھیے اور شاکے، کاشی، مبشر اور زفیرہ کے کرداروں کو جانیے۔ یہ مختلف سوشل اور اکنامک کلاسز کی سٹرگلز اور ان کے مابین کشمکش کی وجہ سے جنم لینے والی کہانی ہے جس کے عکس ہمیں اپنے معاشرے میں ملتے رہتے ہیں۔ موضوع کے اعتبار سے یہ اک بولڈ ناول ہے، مگر آپ کو یاد بھی رہے گا جناب۔
Price
Rs400.00
یہ نوبل انعام یافتہ مصری لکھاری، نجیب محفوظ کا انسانی اور معاشرتی نفسیات پر لکھا بہت دلچسپ ناول ہے اور اک چور کی داستان بیان کرتا ہے جو چار برس جیل میں قید گزار کر واپس معاشرے کو لوٹتا ہے اور ان لوگوں سے بدلہ لینا چاہتا ہے جنہوں نے اسے پھنسایا ہوتا ہے۔ سید علاؤالدین نے شاندار ترجمہ کیا۔ پڑھیے جناب۔
Price
Rs500.00
یہ خشونت سنگھ کا اوریجنل ناول ہے جس کا اتنا ہی شاندار اردو ترجمہ مسعود منور نے کیا۔ تقسیم ہند کے وقت یہ اک محبت کرنے والے جوڑے کی کہانی ہے جس کے آس پاس آپ کو معاشرے کے بہت سارے دیگر کردار بھی ملیں گے۔ پڑھنے پر آپ سوچیں گے کہ تب سے اب تک، بدلا کیا ہے؟ ابدال بیلا نے اسی نام سے حصہ دوم تحریر کیا ہے۔
Price
Rs200.00
یہ ولی خان کی کہانی ہے جو خیبرپختونخواہ کے علاقے ہزارہ کا رہنے والا ہے۔ وہ بسترِمرگ پر ہے اور اپنی زندگی کی کہانی کو مرنے سے پہلے اک بار پھر جیتا ہے۔ اس میں اس محبت ہے، ذمہ داریاں ہیں، اولاد کا قصہ ہے، وچھوڑا ہے، درد اور دکھ ہے جو زندگی ہم سب کو عطا کرتی ہے۔ یہ ناول چھوڑنے والا نہیں۔ پڑھنے والا ہے۔
Price
Rs300.00
زمان کی کہانی پڑھیے جو آپ ک زمان و مکاں کے گھمن گھیریوں میں لے جاتی ہے۔ زمان جو ماہ نور کے عشق میں گرفتار ہو کر نور آباد چلا آتا ہے اور وہاں اک پہاڑی سے دل لگا بیٹھتا ہے۔ یہ وہ ناول ہے جو آپ پر بیانیے اور تخیل کی پرتوں پر پرتیں کھولتا ہی چلا جاتا ہے، رکتا نہیں۔ اختر رضا سلیمی کمال لکھتے ہیں۔
Price
Rs700.00
زیف سید کی اردو ادب کے ساتھ کمٹمنٹ مثالی ہے۔ وہ اردو ادب کی ترویج کے لیے مسلسل کوشاں بھی رہتے ہیں۔ یہ ان کے تخیل کی شاندار پیداوار ہے جو پاکستان اور افغانستان کے پشتون علاقوں میں جاری تشدد کے موضوع کو انسانی کہانی میں بیان کرتی ہے۔ پڑھیں گے تو جانیں گے کہ تشدد کیسے انسان اور دھرتی برباد کردیتا ہے۔
Price
Rs500.00
بِن ماں کی بچی، پاکیزہ، کی زندگی کے سفر میں اس کے ساتھ چلیے۔ سر پر مخلص رشتوں کا سایہ اور چھت نہ ہو تو زندگی میں کیا کچھ بیت جاتا ہے، یہ پڑھیے۔ مریم جہانگیر کا یہ ناول ان حقائق تک آپ کو لے جائے گا جو ہمارے ذہنوں میں کہیں موجود تو رہتے ہیں، مگر ہم سیدھا پڑھنے سے کتراتے ہیں۔ حقیقت پڑھیے جناب، حقیقت۔
Price
Rs300.00
پالو کوہیلو کی لکھی ہوئی اس کتاب کو انگریزی میں پڑھنے کا اپنا لطف تو تھا ہی، فہیم احمد صابری صاحب نے وہی لطف اردو میں ڈھال دیا ہے۔ زندگی کی مسلسل کوشش میں الجھے ہر شخص کے لیے ہے یہ کتاب۔ اندھیروں میں روشنی کی امید کیسے ملتی چلی جاتی ہے؛ پڑھنے پر معلوم ہو گا۔ پالو کوہیلو کو مس نہ کیا کیجیے۔ کبھی بھی۔
Price
Rs300.00
زندگی گزارنے کے معاملہ پر یہ کتاب پالو کوہیلو کے خیالات اور فلسفہ بیان کرتی ہے۔ فہیم احمد صابری صاحب نے شاندار ترجمہ کیا ہے۔ پڑھیے اور جانیے کہ زندگی کے مسائل و مصائب میں مثبت فکر رکھنے والے کیسا رویہ رکھتے ہیں۔ پالو کوہیلو کو مس نہ کیا کیجیے۔ کبھی بھی۔
Price
Rs400.00
پالو کوہیلو کا اک اور شاندار ناول اور پھر فہیم احمد صابری صاحب کا اک بار پھر بہترین ترجمہ۔ انسانی نفسیات اور زندگی کی کیفیات کیسے آفاقیت کے ساتھ جڑی ہوتی ہیں، پڑھنے پر معلوم کیجیے گا۔ کتاب میں بہت سے صفحات ایسے ہیں جہاں آپ لکھا ہوا جادو پڑھ رہے ہوتے ہیں۔ پالو کوہیلو کو مس نہ کیا کیجیے۔ کبھی بھی۔
Price
Rs400.00
پالو کوہیلو کا شاندار ناول اور پھر فہیم احمد صابری صاحب کا بہترین ترجمہ۔ انسانی زندگی کی کہانی جہاں اک شخص کو سوئٹزرلینڈ میں برازیل کی اک طوائف سے محبت ہو جاتی ہے۔ کتاب میں بہت سے صفحات ایسے ہیں جہاں آپ لکھا ہوا جادو پڑھ رہے ہوتے ہیں۔ پالو کوہیلو کو مس نہ کیا کیجیے۔ کبھی بھی۔
Price
Rs900.00
یہ شاندار ناول جنوبی پنجاب کی تاریخ و ثقافت کو انگریزوں کے دور میں سے نکال کر آپ کے سامنے پیش کر دے گا۔ یہ 18ویں صدی کے اس واقعے پر بنیاد کرتا ہے جب دریائے ستلج پر پل تعمیر ہونا تھا۔ آدم واہن کے قدیمی گاؤں میں آپ کو محبت، رقابت، ہوس اور مذہبی و معاشرتی استحصال کی کئی تصاویر ملیں گی۔ پڑھیے جناب۔
Price
Rs300.00
اجمل کمال، کمال کے ادب دوست شخص ہیں۔ یہ ان کا کیا ہوا ترجمہ ہے جس کے اصل لکھاری کوشلیہ کمارسنگھے، سری لنکن ہیں۔ مختصر مگر بہت دلچسپ ناول ایک ہفتے کے بیان پر مشتمل ہے جو اس ناول کے کئی کرداروں سے پیش آتے ہیں۔ یہ سری لنکن نہیں، جنوبی ایشائی کہانی ہے۔ یہ ہم سب کی کہانی ہے۔ پڑھیے دوست۔ لازما۔
Price
Rs800.00
گبرئیل گارسیا مارکیز کے نام سے ساری دنیا واقف ہے اور ان کی کتابیں دنیا کی درجنوں زبانوں میں ترجمہ ہو چکی ہیں۔ زینت حسام نے بلاشبہ اس کتاب کے اردو تراجم میں سے اک بہترین ترجمہ کر کے آپ کے حوالے کیا ہے۔ اک لاطینی امریکی خاندان کی سو سالہ زندگی کی داستان جو پڑھنے پر آپ کو اس خطے کے ساتھ جوڑ دے گی۔
Price
Rs160.00
عتیق رحیمی اک افغان ہیں اور یہ ناول انہوں نے فرانسیسی زبان میں تحریر کیا جس کا شاندار ترجمہ ارجمند آرا نے کیا۔ یہ افغانستان کی کہانی ہے جس میں اک نوجوان بیوی اپنے اک شوہر کے ساتھ مخاطب جو ہے اپنی گردن پر گولی لگنے کے بعد سے کومہ میں ہے۔ پڑھنے کی کتاب ہے دوستو۔ آپ کو اداس کرے گی، مگر حقیقت ہے!
Add to cart
Price
Rs180.00
Availability: Out of stock
سوڈان کی شاندار ادبی سوغات پڑھیے جسے طیب صالح نے تحریر کیا اور اردو میں آپ کے ارجمند آرا لے کر آئیں۔ ساری دنیا میں دیہاتی زندگی کی کئی مماثلتیں ہوتی ہیں اور یہی کچھ آپ اس ناول کو پڑھتے ہوئے بھی محسوس کریں گے۔ یہ آپ کو اپنے آس پاس بکھری ہوئی کہانیاں سنائے گا۔ شاید اک آدھ آپ کی کہانی بھی ہو اس میں!
Price
Rs100.00
ونود کمار شُکل ہندی کے منفرد لکھاری ہیں۔ وہ نثر اور شاعری، دونوں میدانوں کے شہسوار ہیں۔ وہ بھارتی قصبوں میں رہنے والے متوسط طبقے کی روزمرہ زندگی کے شارح ہیں اور بہترین کردار نگاری کرتے ہوئے آپ کو ناول کے کرداروں سے مانوس کروا دیتے ہیں۔ اجمل کمال اور عامر انصاری کا بہترین ترجمہ۔ پڑھیے، لازمی پڑھیے۔
Price
Rs150.00
Availability: 10 In Stock
عاطف علیم نے اچھوتے موضوع پر قلم اٹھایا، اور اک مادہ سنو-لیپرڈ کی نظر سے دنیا کو دیکھا ہے جس میں وہ اپنی اور اپنے "خاندان" کی بقا کی جنگ میں مصروف ہے۔ یہ کتاب پڑھتے ہوئے آپ فیصلہ نہیں کر پاتے کہ آپ کا دل کس کے لیے پگھلے اور یہی مصنف کے فن کا کمال ہے کہ وہ یہ فیصلہ خود آپ سے ہی کرواتا ہے۔ پڑھیے جناب۔
Price
Rs500.00
Availability: 10 In Stock
یہ عقلیہ اسمٰعیل کی شاندار تاریخی تخلیق ہے مگر ہمارے ہاں کچھ زیادہ نہیں جانی گئی۔ یہ 1971 کے مشرقی پاکستان کے سانحہ کا بیان ہے اور ایسا بیان ہے کہ جیسے مصنفہ نے تمام واقعات اپنی آنکھوں سے دیکھ رکھے ہوں۔ سقوط ڈھاکہ کا خود پر بیتا ذاتی اور ادبی بیان ہے۔ پڑھیں گے تو آپ کو یاد رہے گا۔
Price
Rs750.00
گبرئیل گارسیا مارکیز سے محبت کرنے والوں کے لیے یہ اک لازمی تحفہ ہے۔ اس مجموعے میں ان کے افسانے، دو ناول، ان کی نوبیل انعام کے موقع پر تقریر اور اپنی زندگی و فن پر اک گفتگو شامل ہے۔ اس کے علاوہ ان کے اپنے پسندیدہ ناولز کے منتخب ابواب بھی۔ آپ یہ کتاب بھلا کیوں نہیں چاہیں گے؟